Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            

عیسائیت

تعارف

عیسائیت (Christianity) دنیا کے مذاہب میں سے ایک ایسا مذہب ہے جو اپنی نسبت اللہ پاک کے پیارے نبی حضرتِ عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کی طرف کرتا ہے ۔اسی وجہ سے اس کے ماننے والوں کو عیسائی ،مسیحی اور نصاریٰ کہا جاتا ہے ۔ قرآنِ مجید میں ان کو (یعنی یہودیوں اور عیسائیوں) کو اہلِ کتاب کہا گیاہے۔(1)چونکہ مذہبِ عیسائیت کا محور(یعنی مرکز) یسوع مسیح ( علیہ الصّلوٰۃ والسّلام )ہیں لہٰذا اس باب میں ان کی پیدائش،زندگی، وفات اور ان سے منسوب تعلیمات کو ذکر کیا جائے گا۔ نوٹ:تثلیث اورکفّارہ کو عیسائیت میں بنیادی عقیدے کی حیثیت حاصل ہے اور ان کے اقرار کرنے والے کو ہی عیسائی کہا اور سمجھا جاتا ہے۔

وجہ تسمیہ

ان القاب کی مختصر و ابتدائی تعریف یہ ہے کہ وہ لوگ جو یہودیوں سے نکل کر یسوع مسیح کی جماعت میں شامل ہوتے تو فلسطین میں پہلے پہل یہودی انہیں امتیاز کی خاطر یسوع ناصری کے پیروکار کا لقب دیتے اور اسی نسبت سے انہیں ناصری کہا جاتا ۔(2) لفظِ عیسائی ان غیریہودی (یونانی الاصل) لوگوں کے لئے استعمال ہوتا تھا جو یہودیوں کی سزا سے بچنے کی خاطر فلسطین سے نکل کر ایک ساحلی مقام انطاکیہ پر آ کر مقیم ہوتے تھے۔

تاریخ

حضرتِ عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃ والسّلام بنی اسرائیل کی طرف رسول مبعوث کئے گئے۔ان کی آمد سے قبل یہود دِینِ موسوی میں تحریف کرچکے تھے، یہ لوگ کئی فرقوں میں بٹ چکے تھے، ذاتی مفاد کے لئےشرعی احکام میں تبدیلی کر دیتے تھے اور بھی کئی بہت بڑی بُرائیوں میں گرفتار تھےتو ان کی ہدایت کے لئے اللہ پاک نے آپ علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کو مبعوث فرمایا۔
1……پ3،اٰلِ عِمرٰن،الآیۃ،64 2…… ناصرہ یا نزارتھ اس مقام کا نام تھا جس میں حضرتِ عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃُ والسّلام بچپن میں اپنی والدہ کے ساتھ کچھ عرصہ ٹھہرے تھے۔نصرانیت کے متعلق بعض علما کا یہ خیال ہے کہ یہ لفظ ناصرہ سے نہیں بلکہ حواریوں کے قول نَحْنُ اَنْصَارُ اللہ “اور” قَالُوْا اِنَّا نَصَارٰی “سے ماخوذ ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن