30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہودیت
تعارف
یہودیت(Judaism) الہامی مذاہب میں سے ایک ایسا مذہب ہے کہ جس پر اعتقاد رکھنے والے بہت کم ہیں۔ یادرہے ! یہودیوں کو قرآن مجید میں بنی اسرائیل بھی کہا گیا ہے اور ان کی ہدایت کے لیے اللہ پاک نے ان کی طرف متعدد انبیاء کرام علیہم الصّلوٰۃُ والسّلام بھیجے جن میں سے حضرتِ موسی علیہ الصّلوٰۃ والسّلام بھی ہیں جو تورات دے کر ان کی طرف بھیجے گئے اس لیےیہودی اپنی نسبت اللہ پاک کے پیارے نبی حضرت موسی علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کی طرف کرتے ہیں ۔
وجہ تسمیہ
بنی اسرائیل کے معنیٰ ”اولادِ اسرائیل“ ہیں اور اِسرائیل حضرتِ یعقوب علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کا لقب ہے۔ عہدنامہ عتیق کے مطابق یہودی مذہب حضرت یعقوب علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے بڑے بیٹے یہودا کے نام سے مشہور ہے، اسی وجہ سے تمام اسرائیلی یہودی کہلائے اور ان کا مذہب یہودیت مشہور ہوگیا۔
نوٹ:اسلام اور عیسائیت کی بہ نسبت قدیم مذہب ہونے کے باوجود یہودیت کے ماننے والے بہت کم ہیں کیونکہ ان کے ہاں مذہب کی تبلیغ نہیں کی جاتی اور نہ ہی کسی کو اپنے مذہب میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے البتہ ضرورتاً بہت کم لوگوں کو مشکل مراحل سے گزار کر یہودیت کے دائرے میں داخل کیا جاتا ہے۔ اس وقت یہودیوں کی اکثریت اسرائیل میں ہے اور وہاں باقاعدہ ان کی حکومت ہے۔
تاریخ
یہودی مذہب وہ آسمانی مذہب ہے جس کاانحصار زیادہ تر تورات، تالمود،علما، مفتیان اور قُضاةِ یہود کے فتاویٰ یا فیصلوں پر ہے حالانکہ یہ آسمانی مذہب ہے لیکن زمانے کے اُتار چڑھاؤ اور یہودیوں کی دنیا پرستی کے سبب اتنے زیادہ تاریخی مدوجزر اور عروج وزوال سے گزرا ہے اور اس میں تحریفات کا اتنا ضخیم ڈھیر لگ گیاہے کہ اب اصلِ دین کو پہچاننا مشکل ہے۔ بہرحال موجودہ زمانے میں یہودی مذہب کی جو بھی شکل ہے اسے یہودی تاریخ اور یہودیوں کے دوسری اقوام سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع