Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
اس کا کفارہ دیتا ہے۔(1) بہت سی چیزیں ہیں جن کا کھانا حرام ہے لیکن اگر مجبوری آپڑے تو ایسے وقت میں بقدرِ ضرورت ان کا کھانا جائز ہوجاتا ہے۔(2)

(6) دینِ اعتدال

تمام مذاہب میں صرف اسلام ہی ایسا مذہب ہے کہ جو نہ تو صرف روحانیت پر زور دیتا ہے اور نہ ہی صرف مادیت پر بلکہ وہ انسان کو روح اور مادہ دونوں ہی کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیتا ہے اور دنیا وآخرت دونوں کی اصلاح کا طریقہ بتاتا ہے۔ قرآنِ پاک میں ان لوگوں کی تعریف کی گئی ہے جن کی دعا یہ ہے:( رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً) (پ۲، البقرۃ:۲۰۱) ”ترجَمۂ کنز العرفان:اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرمااور ہمیں آخرت میں (بھی) بھلائی عطا فرما۔“ چونکہ ایسی جامعیت اور میانہ روی اسلام کی ایک بنیادی شان ہے اس لئے قرآنِ پاک نے ملتِ اسلامیہ کو ” " أُمَّةً وَسَطًا" “ کا خطاب دیا ہے جس کا مطلب ہی یہ ہے کہ ایسی قوم جو اعتدال کی راہ پر چلتی ہے اور روح و ماده یا دنیا و آخرت میں سے کسی ایک کو بھی نظر انداز نہیں کرتی۔مسلمان نہ یہودیوں کی طرح ہیں جن کے پیشِ نظر مادی فائدوں اور جسمانی لذتوں کے سِوا اور کچھ بھی نہیں اور نہ ہی نصاریٰ اور ہندوؤں کی طرح ہیں جن کے ہاں عبادات کا دارومدار نفس کو ذلیل کرنے اور جسمانی مشقتیں برداشت کرنے ہی پر ہے۔

(7) اسلام اور نجات

اسلام میں نجات کا دارومدار محض کسی عقیدے یا سب کی طرف سے کسی کے کفّارہ ہو جانے پر نہیں رکھا گیا جیساکہ یہودیوں کا خیال ہے کہ اسرائیلی ہونا نجات کے لئے کافی ہے یا نصاریٰ کا خیال ہے کہ حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام سولی پر چڑھ کر ساری دنیا کے لئے کفارہ بن گئے۔ اسلام نے دنیا و آخرت کی فلاح اور جہنم سے نجات کے لئے حسبِ ذیل امور کو ہر ہر فرد کے لئے لازم ٹھہرایا ہے: 1۔صحیح ایمان اور عرفانِ خداوندی کے ذریعے نفس کو پاک کرنا 2۔اخلاق درست کرنا 3۔نیک اعمال بجا لانا
1…… درمختار مع رد المحتار،3/471 2…… تفسیر خازن،پ2،البقرۃ،تحت الآیۃ:173، 1/113

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن