Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
فرشتوں کے سپرد کر دیئے جاتے ہیں۔ جس نے اس سال مرنا ہے، شادی کرنی ہے، رزق ملنا ہے اور اس جیسے دیگر معاملات کو اسی رات طے کیا جاتا ہے۔ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس رات عبادت کرنے اور دن کو روزہ رکھنے کی بہت ترغیب دی ہے۔(1) مسلمان اس رات کو مساجد میں گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کثیر مسلمان شب براءت میں زیارت قبور کے لیے قبرستان جاتے ہیں ۔یاد رہے ! اس رات زیارتِ قبور سنت ہے چنانچہ امُّ المؤمنین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :میں نے ایک رات (یعنی شعبان کی پندرہویں رات) سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو نہ دیکھا تو بقیعِ پاک میں مجھے مِل گئے ،آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مجھ سے فرمایا :کیا تمہیں اس بات کا ڈر تھا کہ اللہ پاک اور اس کا رسول تمہاری حق تلفی کریں گے؟ میں نے عرض کی:یا رسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !میں نے خیال کیا تھا کہ شاید آپ اَزواجِ مُطَہَّرات میں سے کسی کے پاس تشریف لے گئے ہوں گے۔ تو فرمایا:بیشک اللہ پاک شعبان کی پندرَہویں رات آسمانِ دُنیا پر تجلّی فرماتا ہے ،پس قبیلۂ بنی کَلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ گنہگاروں کو بَخش دیتا ہے۔(2)

ليلۃ القدر

آخری نبی حضرتِ محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اُمّت کی عمریں دیگر انبیائے کرام علیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام کی اُمّت کی عمروں سے کم ہیں۔ اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو جس طرح تمام نبیوں کا سردار بنایا اسی طرح ان کی اُمّت کو پچھلی تمام اُمتوں سے افضل قرار دیا ۔اب چونکہ عمریں کم ہونے کی وجہ سے ان کے نیک اعمال پچھلی اُمتوں سے کم ہونے تھے (3)اس لئے اللہ پاک نے مسلمانوں کو چند مبارک راتیں عطا فرمادیں کہ جو ان راتوں میں عبادت کرے گا اسے کئی سالوں کی عبادت کا ثواب عطا کیا جائے گا۔ان راتوں میں سب سے افضل رات”لیلۃ القدر“ کی رات ہے (4) لیکن یہ کس تاریخ کو ہے اس بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا(5) البتہ روایات میں کچھ اس طرح کے اشارے ملتے ہیں کہ رمضان المبارک کی آخری دس راتوں میں سے اکیس،تیئس، پچیس، ستائیس اور انتیس کی رات میں اسے تلاش کیا جائے
1…… ابن ماجہ،2/160،حدیث:1388 2…… ترمذی،2/183،حدیث:739 3…… تفسیر عزیزی،پ30،القدر، 3/257ملتقطاً 4…… ابن ماجہ،2/298،حدیث:1644ماخوذاً 5…… بخاری،1/662،حدیث:2023

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن