دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
طرف سے ایک سال کا بکرا اور لڑکے کی طرف سے ایک ایک سال کے دو بکرے ذبح کرکے ان کا گوشت قربانی کے گوشت کی طرح تقسیم کرنا اور بچے کا نام رکھنا،یہ سب مستحب کام ہیں۔(1) 3۔لڑکے کا ختنہ کروانا اسلامی تعلیمات میں سے ہے۔(2) یادرہے! ختنہ کروانے کے موقع پر بعض خاندان والے دعوت کا اہتمام کرتے ہیں جس کی شرع میں ممانعت نہیں جبکہ گانے باجے اور دیگر غیر شرعی افعال سے بچا جائے۔

شادی بیاہ کی رسومات

اسلام شادی بیاہ کے متعلق بھی مکمل راہنمائی کرتا ہے۔شادی بیاہ کی کئی رسمیں اسلامی تعلیمات میں ناجائز ہیں جیسے ناچنا،گانا،مرد و عورت کا اختلاط وغیرہ۔ اسلامی تعلیم کے مطابق مستحب یہ ہے کہ نکاح مسجد میں منعقد ہو،(3) نکاح میں فضول خرچی اور دِکھلاوے سے بچا جائے، سادگی سے نکاح ہو، لڑکی والے اپنی حیثیت کے مطابق اپنی مرضی سے جتنا جہیز دینا چاہیں دیں، شبِ زفاف کے بعد شوہر اپنی استطاعت کے مطابق ولیمہ کرے جو کہ سنت ہے۔(4)

فوتگی کی رسومات

فوتگی کے حوالے سے اسلامی تعلیم یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان فوت ہو تو اسے اچھا کفن دیا جائے ،اس کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے، مسلمانوں کے قبرستان میں کسی نیک شخص کے قریب دفن کیا جائے، مرنے والے کے عزیز و اقارب سے تعزیت کی جائے اور مرنے والے کے لئے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کیا جائے۔ تین دن سے زیادہ میت کا سوگ نہ کیا جائے البتہ بیوی پر چار ماہ دس دن سوگ ہے(5) وہ اس مدت میں زیب و زینت اور آگے نکاح نہیں کر سکتی۔(6)

دینی تہوار

عيد الفطر

رمضان المبارک کے ختم ہونے کے بعد مسلمان یکم شوال المکرم کو عید مناتے ہیں جسے ”عید الفطر“ کہا جاتا ہے ۔ یہ
1…… فتاویٰ رضویہ،20/586 2…… فتاویٰ ہندیہ،5/357 3…… ترمذی،2/346،حدیث:1091 4…… فتاویٰ رضویہ،11/278 5…… بخاری،1/433، حدیث:1281-1282 6…… درمختار مع رد المحتار،5/220

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن