30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مشہور کتبِ حدیث
1۔ صحیح بخاری 2۔ صحیح مسلم 3۔ سننِ ابی داؤد 4۔ سننِ ترمذی
5۔ سننِ ابنِ ماجہ 6۔سنن نسائی 7۔ مؤطا امام مالک 8۔مصنف عبدالرزاق
9۔مسند احمد بن حنبل 10۔مستدرک علی الصحیحین حاکم 11 ۔مسند امام اعظم، 12۔مؤطا امام محمد 13۔طحاوی 14۔عمدۃ القاری 15۔ مرقاۃ المفاتیح
رسم ورواج
اسلام میں رسم ورواج کے جائز و ناجائز ہونے کا اُصول یہ ہے کہ جور سم و رواج قرآن و سنت کی تعلیمات کے خلاف ہیں وہ ناجائز ہیں اور جو اس کے خلاف نہیں وہ جائز ہیں اور جس کی اصل شرع سے ثابت ہے وہ مستحب ہیں مثلاًبسنت مال کا ضیاع ہونے کی وجہ سے(1) اور ویلنٹائن ڈے( کہ لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے کو پھول دیتے ہیں) بے حیائی کی وجہ سے ناجائز ہے کہ یہ سب قرآن و سنت کی تعلیمات کے خلاف ہیں البتہ جسے نظر لگی ہو اس کے سر سے سات بار مرچیں گھما کر جلانا(2) اور شادی میں سہرا باند هنا قرآن و سنت کے خلاف نہیں اس لئے ان کا کرنا جائز ہے(3) نیز ذکر واذکار اصلاً باعثِ ثواب ہے اور اگر یہ قل خوانی اور میلاد شریف کی صورت میں ہو تو مستحب ہے۔(4)
اسلامی نقطۂ نظر سے کفار کے طور طریقوں بالخصوص دینی رسومات سے سختی سے بچنے کا حکم ہے جیسے کرسمس اور دیوالی وغیرہ رسومات کو منانا اور اس میں شرکت کرنا جائز نہیں۔(5)
چند اسلامی رسومات
1۔جب بچہ پیدا ہو تو اس کے کان میں اذان و اقامت کہنا اسلامی تعلیمات میں سے ہے۔(6)
2۔پیدائش کے بعد ساتویں دن سر منڈوانا اور بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کرنا،عقیقہ کرنا(7) یعنی لڑکی کی
1…… فتاویٰ رضویہ،24/659
2…… مراٰۃ المناجیح، 6/224
3…… فتاویٰ رضویہ،11/178
4…… الحاوی للفتاویٰ،1/226
5…… البحر الرائق،5/208
6…… شعب الایمان،6/390،حدیث:8619
7…… بہار شریعت،حصہ15، 3/355
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع