Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
اس معصیت سے تائب نہ ہو جائے۔ عقیدہ: جو کلمہ گواُن جیسے عقائد نہیں رکھتا وہ مشرک اور واجب القتل ہے۔(1) عقیدہ:ابراہیم خار جی کا عقیدہ تھا کہ ہم خارجیوں کے علاوہ دیگر تمام مسلمان کافر ہیں اور ہمارا اُن کے ساتھ سلام ودُعا اور نکاح و رشتہ داری کرنا جائز نہیں اور نہ ہی میراث میں ان کو حصہ بانٹ کر دینا درست ہے۔ خارجیوں کے نزدیک مسلمانوں کے بچوں اور عورتوں کا قتل بھی جائز تھا کیونکہ الله پاک نے یتیم کا مال کھانے پر آتشِ جہنم کی وعید سنائی ہے(2) لیکن اگر کوئی شخص یتیم کو قتل کر دے یا اس کے ہاتھ پاؤں کاٹ ڈالے یا اس کا پیٹ پھاڑ دے تو جہنم واجب نہیں۔ عقیدہ:نافع بن الازرق خارجی اور اس کے ساتھی یہ اعتقاد رکھتے تھے کہ جب تک ہم شرک کے ملک میں ہیں تب تک مشرک ہیں اور جب ملک ِشرک سے نکل جائیں گے تو مؤمن ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کسی سے گناهِ کبیرہ سرزد ہو وہ مشرک ہے اور جو ہمارے اس عقیدےکا مخالف ہو وہ بھی مشرک ہے اور جو لڑائی میں ہمارے ساتھ نہ ہو وہ کافر ہے۔ (3) عقیدہ: خارجی فرقے محکمیہ کے مطابق جو کوئی مخلوق سے فیصلے کا خواہش مند ہو یعنی اس کو ثالث یاحَکم بنائے وہ کافر ہے۔(4) عقیدہ:خار جی فرقے ثلبیہ کے بانی ثعلبہ بن مشکان کا اعتقادیہ تھا کہ الله پاک نے نہ کچھ جاری کیا اور نہ تقدیر میں مقدر کیا۔(5) عقیدہ: خارجی فرقےخلفیہ کے بانی خلف خارجی کا نظریہ تھا کہ جس کسی نے جہاد چھوڑا وہ کافر ہے خواہ مرد ہو یا عورت۔(6) عقیدہ:خارجی فرقے اخنسیہ کے قول کے مطابق مرنے کے بعد میت کو کوئی بھلائی یا بُرائی لاحق نہیں ہوتی(7) یعنی یہ لوگ قبر میں عذاب يا ثواب کے منکر ہیں۔ بہر حال مذکورہ بالا عقائد پر اکتفاء نہیں بلکہ عصرِ حاضر کے خوارج میں بھی قرآن و حدیث کے منافی عقائد و نظریات پائے جاتے ہیں جیسے توحید کی آڑ میں انبیائے کرام علیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام اور اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیہ مکی شان میں بےادبیاں
1…… تلبیس ابلیس،ص116ماخوذاً 2…… تلبیس ابلیس،ص116 3…… تلبیس ابلیس،ص116 4…… تلبیس ابلیس،ص29ماخوذاً 5…… تلبیس ابلیس،ص29 6…… تلبیس ابلیس،ص29 7…… تلبیس ابلیس،ص29

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن