Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
بھی بیان کئے گئے ہیں تا کہ لوگوں کو اس کی طرف رغبت ہو۔(1) زکوٰ ۃ:صاحبِ نصاب مسلمانوں پر سال کے بعد زکوٰۃ فرض ہے جو نقدی کے علاوہ اموالِ تجارت اور مال مویشی پر بھی مقرر کی گئی ہے اور ہر جنس و نوع کے مختلف نصاب مقرر کئے گئے ہیں۔(2) حج:صاحبِ استطاعت مسلمانوں پر عمر بھر میں ایک بار حجِ بیت اللہ فرض ٹھہرایا گیا ہے(3) تا کہ دنیا بھر کے مسلمان اس اجتماعی عبادت میں شامل ہو کر اسلام کی عالمگیر برادری اور مساواتِ اسلامی کا عملی مظاہرہ کرکے رِضائے الٰہی حاصل کریں۔ نوٹ:مذکورہ بالا عبادات کے علاوہ حصولِ علِم دین ہر مسلمان پر اس کی کیفیت کے اعتبار سے فرض کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضروریاتِ وقت کے لحاظ سے ہر قسم کے علوم و فنون کو حاصل کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے جیساکہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنت اور خلفائے راشدین کے عمل سے واضح ہے۔(4)

(3) معاملات

اسلام نے زوجین،والدین و اولاد،ہمسایوں،اہلِ شہر و اہلِ وطن، مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق و فرائض اور دیگر معاملاتِ زندگی کے وسیع اور واضح احکام بیان کئے ہیں جن پر عمل پیرا ہونے سے زندگی میں سکون و اطمینان اور سوسائٹی میں امن و سلامتی پیدا ہوتی ہے۔یہ احکام مدنی سورتوں بالخصوص سورۂ بقرہ،نساء،تحریم،مائدہ اور طلاق میں تفصیل کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں اور کتبِ حدیث میں بے شمار اَبواب کے تحت ان کی شرح و تفصیل آئی ہے۔

(4) معاشرت

معاشرت کے معنیٰ” مل جُل کر زندگی گزارنا، طرز ِزندگی اور رہن سہن“کے ہیں۔ اسلام نے جس طرح فرد کی زندگی کو اہمیت دی ہے اسی طرح اس کو معاشرے سے الگ تصور بھی نہیں کیا بلکہ فرد کے مفادات اور حقوق کے خیال کے ساتھ اسے وسیع ترین معاشرے کے ایک ذ مہ دار رُکن کی حیثیت سے فرائض و وَاجبات بھی دیے ہیں۔ اسلام کے معاشرتی نظام میں صالح اجتماعیت اور معاشرے کا تحفظ و بقاء فرد کے تحفظ و بقاء کے مقابلے میں کہیں زیادہ ضروری ہے۔
1…… بہار شریعت،حصہ5، 1/1008 2…… فتاویٰ ہندیہ،1/170 3…… فتاویٰ ہندیہ،1/216 4…… بہار شریعت،حصہ 19(ضمیمہ)، 3/1027

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن