30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وحدۃ ُالادیان
تعارف
فی زمانہ فتنوں میں سے ایک بڑا فتنہ (جسے ایک مذہب بھی کہا جاسکتا ہے) وَحدةُ الْادیان ہے۔وحدۃ کا مطلب ہے ایک اور اديان جمع ہے دین کی تو اس کا مطلب ہوا تمام دینوں کا ایک ہونا۔اس نظریے کو مذہب کے طور پر سب سے پہلے بہائی مت نے پیش کیا۔ اس مذہب والوں کا نظریہ ہے کہ تمام مذاہب نجات والے ہیں۔اس مذہب کو عام کرنے میں یہودیوں کا بہت زیادہ ہاتھ ہے اور اس میں زیادہ تر مفاد پرست لوگ شامل ہیں جو دولت و شہرت پانے کے لئے نہ صرف اس کا پرچار کرتے بلکہ بعض مذہبی حلیے والے لوگوں کو یہ باور کرواتے ہیں کہ مذہبِ اسلام میں بھی اس نظریہ کی اجازت ہے۔
اس مقصد کے لئے بین الا قوامی اجتماع میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو جمع کیا جاتا ہے، مشترکہ طور پر اس اجتماع کا پیغام ہوتا ہے کہ تمام مذاہب یکساں اور بر حق ہیں اور ان میں سے کسی ایک کی پیروی سے کائنات کے خالق اللہ رَبُّ العالمین کی رِضا اور خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے لہٰذا کسی ایک مذ ہب والوں (خصوصاً مسلمانوں) کا اس بات پر اِصرار کہ اب تاقیامت نجات کی سبیل صرف ہمارا دین ومذہب ہے یہ ایک بےجاسختی،تشدد یا انتہاپسندی ہے جس کا خاتمہ اَزحد ضروری ہے۔نظریۂ وحدتِ اَدیان کی تفصیل کچھ اس طرح بیان کی جاتی ہے کہ جب منزل ایک ہو تو راستوں کے جدا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا یعنی ہر مذہب والا ایک بزرگ و برتر ذات کی بات کرتا ہے جسے مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے، کبھی اللہ تو کبھی بھگوان اور کبھی God جبکہ حقیقتاً تمام مذاہب اللہ پاک کی بندگی اور خوشنودی حاصل کرنے کے ذرائع ہیں اس لئے ہر مذہب میں حق و انصاف، انسان دوستی اور انسانی بھائی چارے کی تعلیم دی گئی ہے لہٰذا تمام انسانوں کو تمام مذاہب کا برابر اِحترام کرنا چاہیے، کسی ایک مذہب یا دین کی پیروی پر اِصرار تشدد اور بےجاسختی ہے وغیر ہ وغیره۔
وہ نام نہاد مولوی جنہوں نے فقط چند نوٹوں اور دنیاوی منصب کے لئے نہ صرف اپنا ایمان برباد کیا بلکہ اپنے پیروکاروں کو بھی وَرغلاتے ہیں وہ غیر مسلموں کے ساتھ اتحاد صحیح ہونے اور کافروں کو جنتی ثابت کرنے کے لئےقرآنِ پاک کی یہ آیت پیش کرتے ہیں:
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ النَّصٰرٰى وَ الصّٰبِـٕیْنَ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْۚ-وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ(۶۲) (پ۱،البقرۃ:۶۲)
ترجَمۂ کنز العرفان:بیشک ایمان والوں نیز یہودیوں اور عیسائیوں اور ستاروں کی پوجا کرنے والوں میں سے جو بھی سچے دل سے اللہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع