30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور نبیٔ اکرم پر فضیلت کا دعویٰ
مرزا صاحب کے بارے میں قادیانیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ یہ بات بالکل صحیح ہے کہ ہر شخص ترقی کرسکتا ہے اور بڑے سے بڑادرجہ پا سکتا ہے حتّٰی کہ محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ (1)
اپنی نسبت آخری نبی ہونے کا دعویٰ
آخر میں مرزا قادیانی نے نبوت میں اپنی خاتمیت کا اعلان کردیا جیساکہ اس کی کتاب روحانی خزائن میں ہے:ہلاک ہو گئے وہ جنہوں نے ایک برگزیدہ رسول کو قبول نہ کیا اور مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا ۔میں خدا کی سب راہوں میں سے آخری راہ ہوں اور اس کے سب نوروں میں سے آخری نور ہوں،بد قسمت ہے وہ جو مجھے چھوڑتا ہے کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے۔(2)
موت
مرزا قادیانی اپنی تمام تر خباثتوں اور باطل دعوؤں سمیت ہیضہ کے مرض (جسے مرزا قادیانی قہر ِالٰہی کا نشان اور ہیضہ سے مرنے والے کو لعنتی قرار دیتا تھا) میں مبتلا ہو کر 26 مئی 1908ء کو اپنے ایک مرید کے گھر برانڈرتھ روڈ لاہور میں مرا۔مرزا قادیانی کی زندگی کا آخری فقرہ یہ تھا:”میرصاحب! مجھے وبائی ہیضہ ہوگیا ہے۔“(3)
بوقت ِ موت مرزا کے اوپر اور نیچے سے غلاظت بہہ رہی تھی،اپنی ہی غلاظت کے اوپر گر کر مرجانے سے زیادہ عبرتناک موت اور کیا ہوسکتی ہے؟ لاش مال گاڑی (جسے مرزا دجال کا گدھا کہا کرتاتھا) پر لادکر قادیان پہنچائی گئی۔27 مئی کو اس کے خلیفہ حکیم نور الدین نے نماز ِجنازہ پڑھائی اور قادیان ہی میں واقع قبرستان ”بہشتی مقبرہ“ میں واصلِ جہنم ہوا۔ (4)
مرزا قادیانی اور قادیانیوں کے کفریہ عقائد
عقیدہ:مرزا لکھتا ہے:میں نے کشف میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں۔سو میں نے پہلے تو آسمان اور زمین کو اجمالی صورت میں پیدا کیا پھر میں نے آسمانِ دنیا کو پیدا کیا۔(5)
1…… روحانی خزائن،16-19-20/272-153-183
2…… کشتیٔ نوح،ص56،بحوالہ روحانی خزائن،19/61
3…… حیات ناصر ،ص14
4…… سیرت المہدی ، 1/11
5…… کتاب البر یہ، ص78- 80،بحوالہ روحانی خزائن،13/103، 105ملخصاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع