Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
سے ہوئی جس کی تعداد دس تھی:(1) مرزا بشیرالدین محمود احمد (2) مرزا بشیر احمد (3) مرزا شریف احمد (4) نواب مبارکہ بیگم (5) امتہ الحفیظ بیگم (6) عصمت (7) بشیر اول (8) شوکت (9) مرزا مبارک احمد (10) امتہ النصیر (1) محمدی بیگم سے نکاح کی خواہش مرزا قادیانی کی زندگی کا سب سے دلچسپ واقعہ محمد ی بیگم سے نکاح کے متعلق ہے جس پر وہ دل ہار بیٹھا تھا اور اسے حاصل کرنے کے لئے عجیب و غریب ہتھکنڈے استعمال کئے،جن میں سب سے زیادہ دلچسپ یہ اعلان تھا کہ”خدا نے آسمان پر محمد ی بیگم سے میرا نکاح کر دیا ہے اور وہ ضرور میری ہوگی۔“ مرزا قادیانی نے اخباروں، اشتہاروں اور اپنے بیاناتِ دھواں داروں میں اس اعلان کو اپنے کذب و صداقت کا معیار قرار دیا تھا لیکن یہ پورا نہ ہو سکا اور 8 اپریل 1892ء کو محمد ی بیگم کا عقد مرزا سلطان محمد سے ہو گیا اور حق و باطل کا فیصلہ تمام ہندوؤں و مسلمانوں نے سن لیا مگر مرزا قادیانی نے ایک اور دھمکی دی کہ مرزا سلطان محمد جس نے محمد ی بیگم سے عقد کیا ہے اڑھائی سال کے اَندر اَندر مرجائے گا مگر اس سلسلہ میں بھی کامیابی نصیب نہ ہو سکی۔ (2) ملازمت مرزا قادیانی نے نہ صرف دنیاوی تعلیم حاصل کی بلکہ اس سے فائدہ بھی اُٹھایا چنانچہ 1864ء سے 1868ء تک چار سال ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ میں ملازمت کرتارہا۔مرزا محمود احمد اپنے باپ کے بارے میں کہتا ہے:”اور ایسا ہوا کہ ان دنوں میں آپ(یعنی مرزا قادیانی) گھر والوں کے طعنوں کی وجہ سے کچھ دنوں کے لئے قادیان سے باہر سیالکوٹ جا کر رہائش پذیر ہوئے اور اس دوران گزارے کے لئے ضلع کچہری میں ملازمت اختیار کی ۔“ (3) ملازمت کے دوران مرزا صاحب ترقی کے لئے کوشاں رہے مگر ترقی کے ضروری امتحان میں فیل ہو گئےچنانچہ مرزا بشیر احمد لکھتا ہے:”چونکہ مرزا صاحب ملازمت کو پسند نہیں فرماتے تھے اس واسطے آپ نے مختاری کے امتحان کی تیاری کے لئے قانونی کتابوں کا مطالعہ شروع کیا لیکن اس امتحان میں کامیاب نہ ہوئے۔“(4)
1…… روحانی خزائن، 14/197تا203۔کشف الغلطا، ص16تا20۔سیرت المھدی،1/104 2…… آئینۂ کما لات اسلام، ص280 3…… سیرت المہدی ،1/443 4…… سیرت المہدی ،1/142

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن