30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مجدد کا کام زبردستی کافروں کو مسلمان اور وقت کے تمام مسلمانوں کو باعمل بنانا نہیں بلکہ دین میں گمراہوں کی طرف سے کی گئی تحریفات کو ختم کرنا اور صحیح نظریات لوگوں کے سامنے پیش کرکے ان پر حجت قائم کرنا ہے۔تاریخ شاہد ہے کہ جب مجدد صحیح نظریات پیش کرتا ہے تو ایک بڑی تعداد اس کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہوتی ہے اور مجدد کے وصال کے بعد بھی اُمَّتِ مسلمہ اس کی تعلیمات سے مستفید ہوتی رہتی ہے۔
اعتراض
احادیث میں کئی وظائف بتائے گئے ہیں کہ فلاں کام نہ ہوتا ہو تو فلاں دعا مانگو اور فلاں مرض کے لئے فلاں چیز کھاؤ لیکن کئی مرتبہ دیکھا گیا ہے کہ کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
جواب
ایسا نہیں ہے کہ احادیث میں بیان کی گئی اکثر دعاؤں کا فائدہ ہی نہیں ہوتا بلکہ کئی مشاہدے ہیں کہ وظائف پڑھنے کے ساتھ شفامل گئی۔ بعض اوقات فائدہ نہ ہونے میں دعاکا نہیں بلکہ ہمارا اپنا قصور ہوتا ہے ، اسے یوں سمجھیے کہ ڈاکٹر نے مریض سے کہا:اس دوائی کو دودھ کے ساتھ، فلاں وقت میں، فلاں طریقے سے لینا ہے۔ اب اگرمریض دوائی تو کھائے لیکن ڈاکٹر کی ہدایات کو نظر انداز کر دے تو یقیناً دوائی اثر نہیں کرے گی۔ یونہی ان دعاؤں اور وظائف کا معاملہ ہے کہ اگر پیٹ میں حرام کا لقمہ ہے یا ان دعاؤں اور وَظائف کے الفاظ کو ان کے مخارج کے ساتھ ادا نہیں کیا یا پھر کوئی ایسا گناہ کیا ہے جس کے سبب دعائیں قبول نہیں ہوتیں تو یہ ہمارا قصور ہے ارشادِ نبوی حق ہی ر ہے گا۔
اعتراض
اسلام میں مرتد کی سزا قتل رکھنا بدمعاشی ہے۔بہت سے لوگ اسلام سے تنگ آ کر اسے چھوڑنا چاہتے ہیں مگر اس سزا کے خوف سے نہیں چھوڑ پاتے۔
جواب
اسلام ایک عالمگیر اور پوری دنیا کو راہ نمائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھنے والا مذہب ہے ۔اس کے باوجود اسلام خود کو زبردستی قبول نہیں کرواتا لیکن جس نے اسلام میں داخل ہو نا ہے وہ پہلے اپنے ضمیر کو مطمئن کرلے کیونکہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اسے چھوڑنا فتنے اور شرارت کو ہوا دینا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع