دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
رضی اللہ عنہ کے سپرد کیےیہاں تک کہ آپ شام کے گورنر بھی بنائے گئے۔ سَیِّدُنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ سیاسی سمجھ بوجھ رکھنے کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات کے بھی ماہر تھے اور انتہائی حلیم اور بُردبار انسان تھے۔بیس سال تک شام کے گورنر رہے پھر اس کے بعد جب 41 ھ میں حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ نے خلافت ان کے سپرد فرمادی تو یہ پورے عالمِ اسلام کے بادشاہ ہوگئے اور اس عہدے پر بھی بیس سال گزارے۔ جس سلطنت کی بنیاد امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ کے ذریعے661ء میں پڑی تھی وہ تقریباً 90سال تک قائم رہی اور750ء میں اس کا اختتام ہوا۔ یہ اپنے عہد کی سب سے طویل و عریض اور فتو حات کے اعتبار سے وسیع سلطنت تھی جس کا ایک سرا افریقہ تک جاتا تھا تو دوسرا سندھ تک پہنچتا تھانیز اس کی ایک شاخ یورپ میں بھی قائم ہوئی۔اسی خاندان کے افراد یکے بعد دیگرے تخت پر متمکن ہوتے رہے،جن کے نام یہ ہیں:2۔یزید بن معاویہ (یہ وہی بد بخت ہے جس نے اسلامی احکام سے روگردانی کی، حرام کردہ کاموں کو حلال ٹھہرایا اور اسی نے حضرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کو کربلا میں شہید کر وایا) (680-683ء)، 3۔معاویہ ابن یزید(683-684ء)، 4۔ مروان ابن الحکم(684-685ء)، 5۔ عبدالملک بن مروان(685-705ء)، 6۔ولید بن عبدالملک (715-705ء) 7۔سلیمان بن عبدالملک (715-717ء)، 8۔عمر بن عبدالعزیز (717-720ء)، 9۔ یزید بن عبدالملک (724-720ء) 10۔ ہشام بن عبدالملک (724-743ء)، 11۔مروان ثانی (744-750ء) نوٹ:اگرچہ 750ء پر بنو امیہ کے اقتدار کا با قاعدہ خاتمہ ہوا اور بنو عباس برسرِ اقتدار آئے لیکن بنو امیہ میں سے ایک شخص عبدالرحمان الداخل فرار ہو کر 756 ء میں اندلس جا پہنچا اور وہاں خلافتِ قرطبہ کی بنیاد رکھی تو یوں اس خطے میں 1031ء تک بنو امیہ کی خلافت رہی ۔

خلافتِ بنو عباس (750ء تا 1258ء)

خاندانِ عباسیہ کے دو بھائیوں السفاح اور ابو جعفر المنصور نے 750ء (132ھ) میں خلافتِ عباسیہ کو قائم کیا۔ خاندانِ عباسیہ نے 500 سال سے زائد عرصے تک حکومت کی جو کہ ایک طویل دور ہے۔ اس تمام عرصے میں عباسیوں کے کُل 37 حکمران برسرِ اقتدار آئے اور ان میں سے کئی قابل اور صلاحیتوں کے مالک تھے۔ ابو جعفر المنصور نے جو سفاح کے بعد تخت نشین ہوئے ،22 سال حکومت کی ، خلافت عباسیہ کی جڑوں کو مضبوط کیا اورانہوں نے ہی دارالحکومت کو دمشق سے بغداد منتقل کیا لیکن زوال کے آغاز کے بعد یہ مملکت کئی حصوں میں تقسیم ہوگئی، ایران میں مقامی امرا نے اقتدار حاصل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن