Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
ہے؟ ہرگز نہیں بلکہ ہم دھواں دیکھ کر بھی جان جاتے ہیں کہ کہیں آگ لگ گئی ہے۔ اس کائنات میں بہت کچھ ایسا ہو رہا ہے جو ہمیں نظر نہیں آتا اور نہ ہی نظر آنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ہم اس کے اثرات اور نشانات کو پڑھ کر اور عقل کا استعمال کرکے پہنچ جاتے ہیں۔ یہ عقل کی استنباطی صلاحیت ہی ہے جس کو استعمال کر کے ہم بہت سارے انکشافات کر چکے ہیں اور اس نے ہماری دنیا تبدیل کردی ہے۔اسی طرح بلاتشبیہ وبلاتمثیل خدا کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے کیونکہ ہم اُس کو دیکھ نہیں سکتے بلکہ استنباطی صلاحیت کو استعمال کرکے ہی اس کے وجود تک پہنچ سکتے ہیں۔جب ہم دیکھتے ہیں کہ یہ کائنات ہر لحاظ سے بنی ہوئی ہے اور اس میں جو بغیر کسی خامی کے ریاضی اور اعلیٰ درجہ کا ڈیزائن پاتے ہیں تو ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ یہ کسی خالق کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ ہر وہ شے جو بنی ہو اس کا خالق ہونا ضروری ہوتا ہے مثال کے طور پر اگر کہیں لکڑی کا ایک ٹکڑا پڑا ہوا ہو تو ہم اس کا خالق نہیں ڈھونڈتے مگر اسی لکڑی کے ٹکڑے کی کہیں کرسی بنی پاتے ہیں تو ہماری عقل فوراً اس بات کو قبول کرلیتی ہے کہ اس کا ایک لازمی خالق ہے اور ہم اس (کرسی کے) خالق کے خالق کو نہیں تلاش کرتے تاکہ یہ فیصلہ کر سکیں کہ کیا اس کرسی کے خالق کا بھی کوئی خالق ہے ؟ اور خود ہم انسان کیسے وجود میں آئے؟ ہم جانتے ہیں کہ ہم محض ایک گوشت کا لوتھڑا نہیں ہیں بلکہ ہمیں جسم عطا ہوا ہے اور ہم صرف جسم نہیں ہیں بلکہ اپنا الگ سے شعور رکھتے ہیں کہ ہم کچھ ہیں اور ہم سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ یہ سب کیسے ہوا؟ کچھ ملحد حضرات نظریۂ ارتقاء کا حوالہ دیں گے تاکہ کچھ سمجھا سکیں کہ کیسے ہوا؟ حالانکہ نظریۂ ارتقاء پر ابھی بھی بہت سارے سوالات ہیں جو اس بحث کا موضوع نہیں ہیں اور اگر ارتقاء کے نظریے کو مان بھی لیا جائے تب بھی اس سے یہ تو جواب مل سکتا ہے کہ انسانی جسم کس طرح بنا مگر انسان صرف جسم نہیں ہے،جسم اس کے پاس ہے اور وہ اِس کو دنیا میں استعمال کرتا ہے تو پھر انسان کا وجود کیسے ہوا؟ اس کو کس نے پیدا کیا؟اس کا جواب نہیں مل سکتا۔ کائنات اور انسان کا ہونا اس کے علاوہ اور کوئی توجیہ نہیں پاتے کہ ان کا ایک عظیم خالق ہے جس نے سب کو عدم سے پیدا کیا اور یہی واحد توجیہ ہے جو ہمیشہ سے ہے اور یہاں تک کہ اب کا جدید علمی انسانی ذہن بھی اس کے علاوہ کوئی مضبوط اور قابلِ قبول توجیہ پیش کرنے سے قاصر ہے۔ اعتراض اگر خد ا کا کوئی وجود ہوتا تو مذہب میں اختلاف نہ ہوتا بلکہ سب مذاہب آپس میں متفق ہوتے کیونکہ ان کا اُتارنے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن