Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            

سیکولرازم

تعارف آکسفورڈ ڈکشنری میں لفظ سیکولر کے درج ذیل معنیٰ بیان کئے گئے ہیں: ”Not connected with spiritual or religious matters یعنی جو روحانی و مذہبی معاملات سے جڑا نہ ہو۔“ سیکولراِزم ایک ایسا طرزِ زندگی ہےجس میں دین کو ریاست سے الگ کرکے انفرادی عبادات (یعنی نماز و روزہ) اور شادی بیاہ کی رسموں تک محدود رکھا جائے نیز یہ اس طرح کی آزادی کا نام ہے کہ جس کو دین پر ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ ہر فرد جو کرنا یا کہنا چاہےوہ کر اور کہہ سکتا ہے ،اس حوالے سے اُسے مکمل آزادی حاصل ہے۔ یہ اصطلاح دراصل مذہب اور ریاست کو الگ الگ کرنے کے لئے استعمال کی گئی تھی گویا سیکولراِزم دراصل سیاست اور مذہب کے مابین تفریق کا نام ہے۔ یاد رکھیے! الحاد کی بنیاد پر سیکولراِزم کا نظریہ وجود پذیر ہوا جو مذہب اور الحاد کے درمیان تطبیق (Reconciliation) کی حیثیت رکھتا تھا۔فلسفیانہ اور ملحدانہ نظریات نے اہلِ یورپ کی اشرافیہ کو بُری طرح متأثر کردیا تھا۔ان کے ہاں تعلیم یافتہ ہونے کا مطلب ہی ملحد اور لادین ہونا تھا۔دوسری طرف عوامُ الناس میں اہلِ مذہب کا اثر ورسوخ خاصی حد تک باقی تھا۔اہلِ مذہب کا ایک اور مسئلہ یہ بھی تھا کہ وہ بہت سے فرقوں میں منقسم تھے اور ایک فرقے کے لئے یہ ناممکن تھا کہ وہ دوسرے کی بالا دستی قبول کر سکے۔ان حالات میں انہوں نے یہ طے کر لیا کہ ہر فرد کو اپنی ذات میں تو اپنے عقیدے پر قائم رہنے کی آزادی دی جائے لیکن اجتماعی اور ریاستی سطح پر مذہب سے بالکل لاتعلق ہوکر خالص عقل و دانش اور جمہوریت کی بنیادوں پر نظامِ حیات کومرتّب کر لیا جائے۔اگر حکومت کا کوئی سرکاری مذہب ہو بھی تو اس کی حیثیت محض نمائشی ہو، اسے معاملاتِ زندگی سے کوئی سروکار نہ ہو۔ سیکولر اِزم کے اس نظریے کا فروغ دراصل مذہب کی بہت بڑی شکست اور الحاد کی بہت بڑی فتح تھی۔ اہلِ مغرب نے اپنے سیاسی اور معاشی نظاموں کو مذہب کی روشنی سے دور ہوکر خالصتاً ملحد انہ بنیادوں پر استوار کیا،مذہب کو چرچ تک محدود کر دیا گیا اور تمام قوانین جمہوری بنیادوں پر بنائے جانے لگے۔ عیسائیت میں بھی فری سیکس گناہ کی حیثیت رکھتا ہے لیکن جمہوری اصولوں کے مطابق اکثریت کی خواہش پر اسے قانونی طور پر جائز قرار دیا گیا اور ایک ہی جنس میں شادی کو بھی قانونی مقام دیا گیا۔سود ہمیشہ سے آسمانی مذاہب میں ممنوع رہا ہے لیکن معیشت کا پورا نظام سود پر قائم کیا گیا۔ سیکولر اِزم کے نتیجے میں الحاد اہلِ مغرب کے نظامِ حیات میں غالب قوت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن