Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
جیساکہ مصر میں فرعونیت،فلسطین،شام اور لبنان میں فینیقیت،عراق میں بربریت اور سندھ میں راجہ داہر کے ساتھ اپنا تعلق جوڑنے والی تحریک کا آغاز اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ بہرحال اس تحریک کے پاس بےپناہ مالی وسائل ہیں جس کی بنا پر انڈونیشیا،بنگلہ دیش،کینیا،ملیشیا،خلیجی ممالک اور افریقہ میں سینکڑوں عیسائی تبلیغی جماعتیں اور کئی لاکھ عیسائی مبلغ مشن کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں اور ان کے لئے مغربی حکومتیں اور مختلف عیسائی ادارے اپنے اقتصادی منصوبوں، وسیع زرعی زمینوں اور بینکوں میں موجود عیسائی اداروں کے ٹریلین ڈالرز سے فنڈز حاصل کرتے ہیں۔اسی طرح تبلیغی منصوبہ بندی کے لئے ہزاروں مراکز مختلف ممالک میں اُمَّتِ مسلمہ کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

(3)استعمار

تعارف
مغربی سیاستدان، سفارت کار اور فوجی جو مشرقی ممالک پر استعماری غلبے کی کوششوں کا حصہ ہیں وہ مستعمرین کہلاتے ہیں ،جس تحریک سے ان لوگوں کا تعلق ہے اسے تحریکِ استعار کہا جاتا ہے اور جو لوگ علم کی خدمت کا لبادہ اوڑھ کر مصروفِ عمل ہیں وہ مستشرقین کہلاتے ہیں۔ عموماً یہ تأثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ تینوں تنظیمیں ایک دوسرے سے بالکل علیحدہ ہیں ، ایک دوسرے پر انحصار نہیں کرتیں اور نہ ان کے کام کا میدان ایک ہے بلکہ یہ سب اپنے اپنے میدان میں کام کر رہی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک بہت بڑا دھوکا ہے۔ یہ تینوں دراصل ایک ہیں اور ان کے کام میں بھی زبردست ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ استشراق،مشرق بالخصوص اسلام کے تفصیلی مطالعہ کا نام ہے اور جن لوگوں نے اس کام کا آغاز کیا ان میں اکثریت راہبوں اور پادریوں کی تھی۔کلیسا صدیوں علم کا دشمن رہا، اس کے دورِ اقتدار میں کتابیں جلتی رہیں، علما ،کلیسا کی جہالت کی بھینٹ چڑھتے رہے اور مدرسے بند ہوتے رہے لیکن جب مسلمانوں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ قوموں کی ترقی کا راز علم میں مضمر ہے تو علومِ اسلامیہ کو مغرب میں منتقل کرنے کا بیڑا بھی اُنہی لوگوں نے اُٹھایا جن کے لئے مستشرقین سے زیادہ مبشرین کی اصطلاح موزوں ہے۔راہبوں نے عربی کتابوں کے تراجم کئے، مدارس قائم کئے اور ممالکِ اسلامیہ سے قیمتی مخطوطے اِکٹھے کرنے کے لئے اپنی زندگی بھر کی کمائیاں صَرف کیں۔مغربی یونیورسٹیوں میں عربی کی تدریس کا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن