30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے بڑا عالم شمار ہوا پھر بعد میں 999ء سے لے کر 1003ء تک سلفستر ثانی کے لقب سے پاپائےروم کے منصب پر فائز رہا۔
کچھ علما اس کے آغاز کو بارہویں صدی عیسوی سے جوڑتے ہیں کہ جب 1143ء میں پطرس نامی شخص کے ایماء پر پہلی مرتبہ قرآنِ پاک کا لاطینی زبان میں ترجمہ کیا گیا اور اسی صدی میں ایک پادری فیز ایل نے پہلی عربی لاطینی لغت تیار کی۔
بعض محقق کہتے ہیں کہ اس کی ابتدا تیرہویں صدی عیسوی میں ہوئی کہ جب قشتالہ کے بادشاہ الفونس دہم نے 1269ء میں مریسلیا میں تقابلِ ادیان کا ادارہ قائم کیا۔اس ادارے نے ابوبکر الرقوطی کی سربراہی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلمان، مسیحی اور یہودی عالم مقرر کئے جنہوں نے قرآن، تلمود اور انجیل کے ہسپانوی زبان میں ترجمے کئے۔
کچھ اہلِ علم کہتے ہیں کہ تحریکِ استشراق کا آغاز 1312ء میں ہواکہ جب فینا میں کلیسا کی کانفرنس منعقد ہوئی اور اس میں فیصلہ کیا گیا کہ یورپ کی مختلف جامعات میں عربی زبان کی تدریس کے لئے باقاعدہ شعبےقائم کئے جائیں گے ۔
مستشرقین کے مقاصد و اہداف
تمام یہود ونصاریٰ چونکہ اپنے آپ کو اللہ پاک کی مقرب ترین مخلوق سمجھتے تھے اور آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے متعلق گمان رکھتے تھے کہ وہ ہم میں سے ہوگا مگر جب نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بنو اسماعیل میں پیدا ہوئے تو یہود و نصاریٰ حسد اور بغض کی وجہ سے آپ کی نبوت کا انکار کرکے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور اسلام کے دشمن ہوگئے۔ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور اِسلام سے نفرت کا اظہار،مسلمانوں کو یہودی اور عیسائی بنانے کی کوشش، قرآنِ حکیم، اَحادیثِ مبارکہ، عقائداور اَرکانِ اسلام کی نفی وتضحیک ،مناظرانہ ومقابلانہ کتب لکھ کر مسلمانوں کے دین کو جھوٹا اور پیغمبرِ اسلام کو ( نعوذ باللہ ) نبیٔ کاذب ثابت کرنا ، ابتدائی مسلم معاشرے کی غلط تصویر کشی کرکے مسلمانوں کی تاریخ کو مسخ کرنا اور اسلامی تہذیب کی تحقیر وتذلیل کرنا تاکہ اَقوامِ عالَم میں اسلام کے بارے میں بدگمانی پیدا کرکے اسلامی پھیلاؤ کو روکا جائے، یہ سب مستشرقین کے اہم مقاصد و اہداف ہیں۔
مستشرقین کے حدیث اور سیرة النبی سے متعلق اہم مقاصد
آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہی دینِ اسلام کے تنہا ماخذ ہیں اور ہمیں دینِ اسلام آپ ہی کی وساطت سے قرآنِ پاک اور سنتِ ثابتہ کی صورت میں ملا ہے اس لئے مستشرقین نے سب سے زیادہ حملے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ذات پر کئے ہیں تاکہ دین کی اصل بنیا د پر شکوک و شبہات کے پردے ڈال دیئےجائیں۔چونکہ عام طور پر لوگ کسی بھی مذہب کے پیشوا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع