30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بقیہ زندگی
گرونانک نے اپنی عمر کے بقایا 18سال ایک فقیر اور درویش کے روپ میں کرتارپور میں گزارے ۔اس کی زندگی کا یہ دور سکھ مذہب کے اعتبار سے زیادہ معنیٰ خیز ثابت ہوا ۔
گرونانک نے اپنی زندگی کے اختتام پر اپنے ایک مرید لہنا کو جب فنا فی الشیخ کے مقام پر پایا تو اُسے اپنا جانشین مقرر کر دیا اور کہا :یہ میری روح کا حصہ ہے چنانچہ اسی سے اس کی روحانیت کا ایک سلسلہ چل پڑا ۔یہی وجہ ہے کہ سکھ مذہب میں ہر گرو اپنے آپ کو نانک بھی کہتا ہے۔اسی جانشینی کی وجہ سے باقاعدہ ایک مذہبی تنظیم کی بنیاد ڈالی گئی اور یوں سکھ مذہب وجود میں آیا۔
انتقال و آخری رسومات
گرونانک کا انتقال 70 سال کی عمر میں بروز پیر 22 ستمبر 1539ء کو کرتار پور میں ہوا۔ سکھوں نے کرتار پور میں اس کی یاد میں ایک مقبرہ تعمیر کیا جہاں ہر سال سکھ بڑی تعداد میں اپنی مذہبی رُسوم اَدا کرتے ہیں۔
سکھ مت کے گرو
گرونانک کے بعد سکھ مذہب میں 9 مزید گرو ہوئے ہیں جن کو ماننا سکھ مذہب کا لازمی حصہ ہے اور دسویں گرو نے آگے مزید گرو بنانے پر پابندی عائد کی اور کہا کہ اب گرنتھ(یعنی سکھوں کی مذہبی کتاب) ہی ہمیشہ گرو ہو گی۔
سکھ مذہب کے ان گروؤں کے نام درج ذیل ہیں:
1۔گُرو اَنْ گد 2۔ گُرو اَمر داس 3۔گرو رام داس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع