30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جین مت Jainism
جین مت کا تعارف
جین مت چھٹی صدی قبلِ مسیح میں ہندومت سے نکلا ہوا ایک دین ہے جو جملہ مظاہر زندگی میں مساوات اور روحانی آزادی کا حامی ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ حلفیہ اقرار یعنی”جانداروں کا قتل،چوری کرنا،جھوٹ بولنا،جنسی تسکین اور حصولِ جائیداد سے مکمل دوری اختیار کرنا“ کرتا ہے۔کیونکہ اس کا ہدف سخت ریاضتوں کے ذریعے دنیا سے بے رغبتی ہے جس کا مظہر رہبانیت ہے اسی وجہ سے یہ لوگ نیم بر ہنہ اور دنیا کی تمام لذتوں سے بےنیاز ہوتے ہیں اور ان کا یہ اعتقاد بھی ہے کہ عدمِ تشددو ضبطِ نفس کے ذریعے نجات (یعنی موکش) حاصل کرسکتے ہیں۔یہ مذہب اپنی بےانتہا سختیوں کی وجہ سے دنیا میں نہ چل سکا تاہم ہندوستان میں آج بھی جین مت کے بہت سے پیروکار موجود ہیں۔لاہور میں جین مندر اس مذہب کے عبادت خانے اور یادگار کے طور پر موجود ہے۔
وجہ تسمیہ
لفظِ جین مت سنسکرت کے ایک لفظ جِن سے لیا گیا ہے جس کے معنیٰ فاتح اور غالب کے ہیں ۔دراصل یہ لفظ اسی جانب اِشارہ کرتا ہے کہ جس شخص نے اپنے جذبات اور نفس پر فتح حاصل کرلی وہ فاتح ہے یعنی جین مت کے بھکشوؤں میں جذبات اور جسمانی آسائشوں کے حصول کے درمیان جو معرکہ جاری رہتا ہے گویا یہ اپنے آپ کو جینی کہہ کر اپنے زعم میں خود کو اپنی خواہشات پر غالب آ جانے والے شمار کرتے ہیں۔
نوٹ:جین مت کو جین شاسن اور جین دھرم بھی کہتے ہیں۔
تاریخ
جین مت کا شمار دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں کیا جاتا ہے۔اس کی بنیاد کب، کہاں اور کس نے رکھی؟ اس کے بارے میں ماہرین آج تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔بہر حال اس کے آخری دو راہ نما پرسوناتھ اور مہاویر بہت معروف ہیں اور موجودہ جین مت کا بانی مہاویر کو قرار دیا جاتا ہے۔
روایتی طور پر جین مت کے پیروکار اپنے مذہب کی ابتدا ان چوبیس تیرتھنکروں کے سلسلے کو قرار دیتے ہیں جن میں پہلا تیرتھنکر رشبھ دیو اور آخری مہاویر تھے۔جین مت کے پیروکار یہ یقین رکھتے ہیں کہ جین مت اَبدی اور لافانی ہے۔یہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع