Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
اس مذہب کی تمام کتب جلوا دیں اور کئی علما کو قتل بھی کروادیا ۔پھر اس بادشاہ کے انتقال کے بعد ان کتابوں کو اَز سرِ نَو مرتب کیا گیا اور یہ اہلِ چین کا محبوب مذہب بن گیا۔بعد کے بادشاہوں نے اسی مذہب کو قبول کیا لیکن ماضی قریب میں چین کے اندر الحاد اور اشتراکیت نے زور پکڑا جس کا اثر اس مذہب پر بھی ہوا اور اس کے ماننے والوں کی تعداد کم ہو گئی۔

کنفیوشس کی تعلیمات

معاشرتی تعلیمات
کنفیوشس نے معاشرتی استحکام کے لئے مندرجہ ذیل پانچ رابطوں کے استحکام پر زور دیا ہے: (1) حاکم اور رعایا کا رابطہ (2) باپ اور بیٹے کا رابطہ (3) میاں اور بیوی کا تعلق (4) بڑے بھائی کا چھوٹے بھائی سے تعلق (5) دوست کے ساتھ دوست کا تعلق کنفیوشس نے زندگی اور معاشرے کے استحکام کی بنیاد مذکورہ بالا پانچ رابطوں پر رکھی ہے، ان میں سے ہر ایک کے ذمہ کچھ فرائض اور ہر ایک کےلئے کچھ حقوق ہیں جن کا تعلق حاکمِ وقت سے بھی ہے اور عام رعایا سے بھی۔ان میں سے ہر شخص اطاعت اور فرمانبرداری کے ایسے نظام سے منسلک ہے جس کا تعلق ایک دوسرے سے ہے ۔پہلے چار رِشتوں سے متعلق اصول اور پانچویں رشتے میں تسلیم و رضا اہم کردار سر انجام دیتے ہیں۔ کنفیو شس اس بات کا قائل ہے کہ بد نظمی اس وقت پیدا ہوتی ہے کہ جب حاکم اپنے مرتبے کے تقاضے نبھانے میں قاصر ہو اور رِعایا بھی اپنے مقام سے دور ہو چکی ہو نیز باپ اپنے مقام و مرتبہ سے غافل ہو اور بیٹا اپنے فرائض سے منہ موڑ چکا ہو وَعَلٰی ہٰذَاالْقِیَاس ۔اخلاقی بلندی اور معاشرتی استحکام اس وقت تک نہیں آسکتا جب تک ہر ایک اپنے اپنے مرتبہ اور مقام کا خیال نہ رکھے۔ فرقے کنفیوشس اِزم میں گروہ بندی اورفر قے نہ ہونے کے برابر ہیں ،تا ہم اس مذہب کی دو جہتیں ضرور موجود ہیں۔ سنگ سلطنت میں کنفیوشس اِزم کی دینی کتابوں کو اَز سر نو مرتب کیا گیا اور اس مذہب کے احیاء کا کام ہوا۔مذہب کے اِحیاء کا یہ کام ایک عالم زہوزی (Zhu Xi 1130-1200CE)نے کیا تھا۔ کنفیوشس اِزم کا یہی احیاء دراصل اسے جدت پسندی کی طرف لے گیا جسے Neo-Confucianism کا نام دیا گیا۔اس جدت پسند مذہب میں قدیم چینی روایات اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن