Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
تھیر واڈ(Theravada) یہ فرقہ قدامت پسند خیال کیا جاتا ہے اور اس فرقے کے مطابق زندگی کا مقصد نروان( ) حاصل کرنا ہے۔تھیرواڈ فرقے کے لوگ ”بدھی ستوا “( )پر یقین نہیں رکھتے اور ان کے نزدیک ہر ایک کو ذاتی طور پر خود نروان حاصل کرنے کے لئے مراقبہ کرنا چاہیے۔اس فرقے کے پیرو کار سری لنکا، تھائی لینڈ، لاوس، برما اور کمبوڈیا میں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ مہایان(Mahayana) یہ جدت پسندوں کا فرقہ ہے،اس فرقے میں” بُدِھی سَتَوا“ کا عقیدہ رائج ہے،( ) اس کے پیروکار تبت، منگولیا، کوریا، جاپان، ویتنام اور چین میں عام ہیں۔یہ فرقہ ہر علاقے میں اپنی اپنی روایات کے مطابق مختلف ہے اور ہر علاقے میں اس کا ایک الگ مکتبۂ فکر موجود ہےتاہم بنیادی طور پر یہ تقسیم مشرقی ایشیائی مہایان اور تبتی مہایان پر کی جاتی ہے۔جاپان میں بدھ مت کو”صورِتزین“بھی کہا جاتا ہے جو کہ مہایان کا ہی ایک مکتب فکر ہے۔اسی طرح تبت میں”لامائی اور تَانتِرِک (Tantric) بدھ مت“ بھی اسی کی شاخ مانی جاتی ہے۔”تانترک بدھ مت “میں جادو ٹونوں ، کر شموں اور اس نوعیت کی چیزوں پر زیادہ زور دیا جاتا ہے اور یہ زیادہ ترتبت کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔ مذہبی کتب بدھ مت راہ نماؤں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ گوتم بدھ نے کوئی تحریر شده کتاب نہیں چھوڑی اور ان کا یہ اعتقاد ہے کہ گوتم بدھ کے شاگردوں نے اپنے استاد کے ملفوظات اور تقاریر کو سن کر زبانی یاد کیا اور پھر انہیں آگے دوسروں تک منتقل کردیا اور اس کے لئے انہوں نے الفاظ کے مفہوم پر زیادہ توجہ دی اور اسی کو آگے پہنچایا۔ اس وقت پوری دنیا میں بدھ مذہب کی وہ کتابیں جن پر اس مذہب کی بنیادیں استوار ہیں انہیں ”تِری پَٹک(یعنی تین

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن