30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسلام پر مر مٹنے کے لئے تیار ہوئے،انہوں نے آپ کی قیادت میں بدر، اُحد،خیبر اور مختلف جنگوں میں شرکت کی پھر 630 ء میں وہ دن بھی آیا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور آپ کے جانثاروں نے بغیر جنگ و جدل کے مکہ فتح کیا اور اس عَظیمُ الشان فتح کے موقع پر آپ نے عاجزی و درگزر کی عالی شان مثال قائم کی اور اپنے دشمنوں کو ” لَاتَثْرِیْبَ عَلَیْکُمْ یعنی آج تم سے کوئی مواخذہ نہیں“ فرماکر ایک تاریخ رقم فرمائی اور اپنی صفتِ رحمۃٌ اللعالمین کا خوب اظہار فرمایا۔آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنی زندگی کا آخری حج سن 10ھ میں کیا جسے”حجۃ الوداع“ کہتے ہیں اور اسی حجۃ الوداع کے بعد آپ بیمار ہوئے پھر رفتہ رفتہ بیماری کی شدت بڑھ گئی بالآخر آپ پیر کے دن مشہور قول کے مطابق 12 ربیع الاول ہجرت کے گیارویں سال مئی یا جون 632ء میں63 سال کی عمر میں وصال فرما گئے۔
آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے با اعتبارِ روایاتِ مختلفہ 9 (1) یا11 شادیاں فرمائیں(2) اور آپ کی تمام اولاد (دو بیٹے اور چار بیٹیاں) حضرتِ خدیجۃُ الکبریٰ رضی اللہ عنہا سے ہوئیں اور ایک بیٹے حضرتِ ماریہ قبطیہ سے ہوئے، آپ کی اولاد میں سے آپ کے بیٹے بچپن ہی میں وفات پا گئے۔(3)
بیٹوں کے نام
(1)حضرتِ قاسم بن محمد (2) حضرتِ ابراہیم بن محمد (3)حضرتِ عبد اللہ بن محمد
بیٹیوں کے نام
(1)حضرتِ فاطمہ زہرا بنت محمد(2) حضرتِ اُمِّ کلثوم بنت محمد (3)حضرتِ رقیہ بنت محمد(4)حضرتِ زینب بنت محمد
خلفائے راشدین
خلیفۂ اوّل سَیِّدُنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
امیر المؤمنین حضرتِ سَیِّدُنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا اصل نام ” عبد اللہ “ کنیت” ابوبکر “ جبکہ لقب” صدّیق و عتیق “ ہے۔ آپ عامُ الفیل کے دوسال چند ماہ بعد مکۂ مکرّمہ میں پیدا ہوئے۔آپ قبولِ اسلام سے پہلے نہ صرف کامیاب تاجر تھے بلکہ اپنے عمدہ اَخلاق اور حُسنِ معاشرت کی وجہ سے اپنی قوم میں نمایاں حیثیت رکھتے تھے، دیگر سردار مختلف اُمور میں آپ سے
1…… مدارج النبوۃ،1/482
2…… المواھب اللدنیۃ،1/401
3…… فتح الباری،،1/116تحت الحدیث:3821
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع