Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
دائرۂ تکلیف میں حاصل کرنا ناممکن ہے۔ تصورِ خدا بدھ مت کے دونوں فرقوں میں خدا کے تصور سے متعلق بہت اختلاف ہے جیسا کہ مہایان فرقے میں گوتم بدھ کو کم وبیش خدا ہی کی حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے بدھ کے ساتھ دوسرےدیوتاؤں کی پرستش لازم قرار دی ہے اس کے برعکس تھیرواڈ فرقے نے ہستیٔ باری تعالیٰ کے وجود کو باطل قرار دیا ہے اور انہوں نے گوتم بدھ کو اچاریہ منش یعنی ایک غیر معمولی صفات کا حامل انسان مانا ہے نہ کہ خدا ۔ فرشتے فرشتوں کے متعلق بھی بدھ مت میں کوئی واضح اور تفصیلی تصور موجود نہیں ہے ۔ روح روح سے متعلق گوتم بدھ کے عقیدے کی وضاحت کرتے ہوئے ”شرد ھے پرکاش دیو“ لکھتا ہے : انسان کے مرنے کے بعد اس کے جسم کی مثال اس مہمان کی طرح ہوتی ہے جو اپنے میزبان سے رخصت ہوتے وقت اس کے گھر یلو حالات کو زمانۂ گزشتہ سمجھ کر وہیں چھوڑ جاتا ہے لیکن یاد رہے کہ اس کی روح مرتی نہیں بلکہ اسے ایک اور اعلیٰ زندگی حاصل ہوجاتی ہے۔ قیامت گوتم بدھ قیامت کا قائل تھا چنانچہ”سنگی کتبۂ چہارم“ میں لکھا ہے کہ میری اولاد اور میرے جانشین اگر قیامت تک میری اتباع کریں تو وہ ایک قابلِ تعریف کام کریں گے لیکن جو اس فرض کا ایک حصہ بھی چھوڑ دے وہ بُرے فعل کا مرتکب ہوگا۔ بدھ مت کی چار سچائیاں بدھ مت کے کلیدی فکری نظام کی پوری عمارت جس بنیاد پر استوار ہے اس کی تشکیل چار عظیم سچائیوں سے ہوئی ہے۔ یہ سچائیاں بدھ فکر میں اساسی درجہ کی حامل ہیں اور ان میں گوتم کا بنیادی فلسفہ مضمر (یعنی پوشدہ) ہے۔ان سچائیوں کو مہاتما بدھ نے شَبِ نجات تیسرے پہر نروان حاصل کرنے سے کچھ دیر پہلے دریافت کیا اور ان کی تشریح کے لئے گوتم کی تعلیمات میں جو حصہ ہمیشہ سند گردانا جاتا رہا ہے وہ ان کا پہلا وعظ ہے۔اس وعظ میں گوتم نے اپنے مختلف شاگردوں سے جو کچھ کہا اس کے مطابق ”چار عظیم سچائیاں“ ہیں جوکہ درج ذیل ہیں:

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن