Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
اور پھول پیدا ہوئے۔ دریاؤں کا کھارا پاانی میٹھا ہوگیا اور گوتم بدھ پیدا ہوتے ہی چلنا شروع ہوگیا وغیرہ وغیرہ ۔ بہرحال گوتم بدھ کی ابتدائی نشو نما اور پرورش کے حوالے سے تواریخ میں یہ بات ملتی ہے کہ چونکہ اس کے والد مہاراج اور حکمران تھے اس لئے اس کی پرورش شاہانہ طریقے پر ہوئی ۔ گوتم بدھ کی شادی سولہ یا اٹھارہ سال کی عمر میں ہوئی اور”مذاہبِ عالم کا انسائیکلو پیڈیا“ کا مصنف لیوس مورلکھتا ہے کہ” شادی کے بعد دس سال تک گوتم بدھ اپنی بیوی کے ساتھ دنیوی آرام وراحت سے بھر پور انداز میں لطف اندوز ہوتا رہا لیکن بعد میں اس نے اپنی زندگی کی روش کو تبدیل کرکے راہبانہ زندگی اختیار کرلی ۔ گوتم بدھ کی وفات تواریخ کے مطابق گوتم بدھ نے 80 سال کی عمر میں 384 قبلِ مسیح وفات پائی اور ہندو رسم کے مطابق اس کی لاش کو جلا دیا گیا لیکن اس کی ہڈیوں کو دس مختلف جگہوں میں دفن کیا گیا اور وہاں بڑے بڑےگنبد بنائے گئے جنہیں ”سٹوپا (Stupa)“کہا جاتا ہے ۔1959ء میں پشاور کے علاقے میں ایک سٹوپا کھولا گیا تو شیشے کے ایک برتن سے گوتم بدھ کی تین ہڈیاں برآمد ہوئیں۔

بدھ مت کی تاریخ

چونکہ یہ مذہب میں پائے جانے والے نقائص کی اصلاح اور اُپنشد کے صوفیانہ خیالات کا حامی تھا اس لئے کئی برہمن تارِکُ الدنیا لوگ اس میں شامل ہوئے۔گوتم بدھ کی وفات کے کچھ عرصے بعد ہی بدھ مت مذہب اپنی منفرد تعلیمات اور خصوصیات کی بدولت ہندوستان کے تمام بڑے شہروں تک پھیل چکا تھا، اس مذہب کی تبلیغی ذمہ داری سنگھ جماعت نے بخوبی نبھائی، چونکہ گوتم بدھ اپنی کوئی مذہبی کتاب چھوڑ کر نہیں گیا تھا اور نہ ہی اس نے اپنے مذہب کی باقاعدہ تدوین کی تھی لہٰذا اُس کے انتقال کے فوراً بعد (تبلیغ کا) یہ کام سنگھ جماعت نے کیا۔ گوتم بدھ کی وفات کے بعد ان کے ایک پرانے اور اہم شاگرد ماسپ نے یہ تجویز دی کہ مہاتما بدھ کی دی ہوئی تعلیمات کو یکجا کرنے، ان کی تصدیق اور ضابطہ بندی کرنے کے لئے راج گڑھ میں ایک مجلس کا انعقاد کیا جائےچنانچہ تمام بزرگوں کی ایک کونسل بلائی گئی۔بدھ مت کی تاریخ میں ہمیں اس قسم کی چار کونسلوں کا تذکرہ ملتا ہے۔ پہلی کونسل بدھ کے انتقال کے بعد ہوئی جس میں گوتم کے خاص شاگردوں نے گوتم بدھ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔انہی زبانی بیان کردہ تعلیمات کو بعد میں بدھ مت کی مذہبی کتاب کا درجہ حاصل ہوا۔ اس کو نسل کے بعد بدھ مت مذہب بھکشوؤں کی سر پرستی میں ہندوستان میں دوسرے مذہبوں مثلاً جین مت، ویدانت وغیرہ کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلنے لگا اور کئی لوگ اس کی تعلیمات سے متأثر ہوکر اس کے زیرِ اَثر آنے لگے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن