30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بدھ مذہب Buddhism
تعارف
چھٹی صدی قبلِ مسیح میں دنیا کے اکثر علاقوں میں کئی مذ ہبی تحریکیں اُٹھیں جو اپنے وقت میں رائج مذاہب کی کوتاہیوں اور ان کا حصہ بن جانے والی برائیوں کے خلاف ظاہر ہوئی تھیں اور ان تحریکوں نے لوگوں کی اصلاح پر بھر پور توجہ دی اور پھر بعد میں وہ تحریکیں مذاہب کی صورت اختیار کرگئیں۔اسی قسم کا ایک خود ساختہ اور فلسفیانہ مذہب بدھ مت بھی ہے جو کہ مشہور فلسفی ”رہنما گوتم بدھ“ سے منسوب ہے۔ بدھ مت میں دنیا سے بے رغبتی،محبت، درگزر اور نیکی کرنے کی دعوت جیسی باتوں کی تلقین کی جاتی ہے۔دراصل یہ مذہب بھی ہندو مت کی اصلاح اور برہمنوں کی اجارہ داری (جو کہ ذات پات کی تقسیم کی صورت میں تھی )کو ختم کرنے کے لئے چھٹی صدی قبل مسیح نیپال میں شروع ہوا اور آج بدھ مت دنیا کے بڑے مذاہب میں سے ایک ہے ۔ پوری دنیا میں بدھ مت کے پیروکار اڑھائی یا تین کروڑ ہیں اور اگر اس کے تمام فرقوں کو ملا کر ان کی مجموعی تعداد شمار کی جائے تو وہ پچاس کروڑ بنتی ہے۔ سرکاری طور پر یہ مذہب تبت میں رائج ہے، اس کے علاوہ چین، جاپان، کوریا، سنگا پور اور سری لنکا وغیرہ میں بھی ان کی بہت بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔
وجہ تسمیہ
بدھ مت ایک مذہب اور فلسفہ ہے جو مختلف روایات، عقائد اور طرزِ عمل كو محیط ہےاور اس کی زیادہ تر تعلیمات سدھارتھ گوتم کی طرف منسوب ہیں ۔بدھ مت عام طور پر بدھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
گوتم بدھ کا تعارف
مؤرخین کا کہنا ہے کہ گوتم بدھ کی پیدائش 593یا598 قبلِ مسیح شمالی ہند کے علاقے نیپال میں ہوئی۔اس کے والد کا نام سدھونا تھاجو ساکھیہ یا ساکھیا قوم کی چھوٹی سی راجدھانی کا راجہ اور کھشتری خاندان کا چشم و چراغ تھا۔اس کی والدہ کانام مایا(Maya) تھا۔اس کی والدہ اس کی پیدائش کے ساتویں دن فوت ہو گئی تھی۔بچپن میں والدین نے اس کا نام سدارتھ ( Siddhartha) رکھا مگر اس کا خاندانی نام گوتم تھا، محنت و ریاضت سے گیان (یعنی فضیلت کا مرتبہ) حاصل کرنے کے بعد اسے بدھ کے نام سے شہرت ملی اور اب ان دونوں ناموں کو ملاکر گوتم بدھ کہا جاتا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع