30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الٰہ دیکھا جائے تو کتنے پیار ے انداز میں اسلام نے توحید کا واضح ، صاف اور نکھرا ہوا تصور دیا ہے کہ ساری مخلوقات کا خالق ایک ہی ہے اور وہی بندوں کی بہتری کے لئے اُنہیں نعمتیں دیتا اور آزمائش میں مبتلا کرتا ہے۔ زرتشت کے اس فلسفےکے مقابلے میں سورۂ بقرہ میں خدا کی وحدانیت کو اس طرح پیش کیا گیا ہے: (وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۠(۱۶۳)) (پ۲،البقرۃ:۱۶۳) ”ترجَمۂ کنز العرفان: اور تمہارا معبود ایک معبود ہے اس کے سِوا کوئی معبود نہیں، بڑی رحمت والا مہربان ہے۔“ دوسری جگہ قرآنِ حکیم دو خداؤں کا ردّ کچھ اس طرح کرتا ہے: (لَوْ كَانَ فِیْهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَاۚ-) (پ۱۷، الانبیاء:۲۲) ”ترجَمۂ کنز العرفان:اگر آسمان و زمین میں اللہ کے سِوا اور معبود ہوتے تو ضرور آسمان و زمین تباہ ہوجاتے۔“
ویسے بھی یہ بات کسی طرح ممکن نظر آتی ہے کیونکہ دو خداؤں کی صورت میں نظامِ عالَم اس یکسانیت اور توازن کے ساتھ نہیں چلایا جاسکتا کیونکہ اگر دو خدا ہوں تو قدم قدم پر ان کے اِرادوں اور منصوبوں میں تضاد پیدا ہو گا جس کے نتیجے میں پورا نظامِ عالَم تباہ و برباد ہو جائے گا۔ بالفرض اگر دونوں ایک شے پر متفق ہو جائیں تب بھی یہ لازم آئے گا کہ ایک ہی چیز دونوں کی قدرت سے واقع ہو اور یہ محال ہے۔بہرحال اس ضمن میں جتنی بھی صورتیں ہیں وہ محال ہیں لہٰذا اسلام کا عقیدۂ توحید ہی قوی اور فطرت کے عین مطابق ہے۔
حیات بعد الممات
زرتشت میں حیات بعد الموت کا عقیدہ موجود ہے،ان کے نزدیک انسان مرنے کے بعد دوبارہ اس دنیا میں واپس آئے گا۔اس تجدیدِ حیات کا عمل ایک ایسے نجات دہندہ کے توسط سے ہو گا جو زرتشت کی نسل سے ہو گا اور ایک کنواری ماں کے بطن سے پیدا ہو گا ۔
جبکہ اسلام میں حیات بعد الموت کا تذکرہ ”یومِ آخرت“سے منسلک ہے اور یہ آخرت کا تصور قرآن وحدیث دونوں میں ملتا ہے مگر ہر گز حیات بعد الموت کا یہ مطلب نہیں کہ انسان مرنے کے بعد دوبارہ اس دنیا میں واپس آئے گا۔ اسلامی نظریات میں جسمانی زندگی کے بعد روح کی زندگی کا تصور یوں ملتا ہے کہ موت کے وقت عزرائیل علیہ السلام مرنے والی شخصیت پر خود کو ظاہر کریں گے اور اس کے جسم سے روح کو نکال لیں گے۔بوقتِ مرگ جسم اور روح کا الگ ہونا اور پھر اس الگ ہونے والے حصے یعنی روح کا قبر اور بعض قرآنی تشریحات کے مطابق برزخ میں عرصۂ قیام، حیات بعد الموت کے اسلامی تصور کی جانب واضح اِشارہ کرتا ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع