30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زرتشتیت Zoroastrianism
تعارف
زرتشتیت یا زرتشت ازم چھٹی صدی قبلِ مسیح میں ایک ایرانی مفکر و مذہبی پیشوا” زرتشت“Zoroasterسے منسوب ایک قدیم آریائی مذہب ہے۔ایران کے قدیم مذاہب میں اسے ایک خاص مقام حاصل ہے۔موجودہ زرتشت مذہب کی تعلیمات میں صاف اور واضح طور پر وحدانیت کا تصور موجود نہیں بلکہ دو خداؤں (ایک خیر اور دوسرے شر کے خدا) کا نظریہ ملتا ہے۔یاد رہے! آج کل مجوسی اور پارسی بول کر یہی مذہب مراد لیا جاتا ہے۔اگرچہ مجوسی مذہب زرتشتیت سے پہلے وجود میں آیا اور یہ ایک علیحدہ مذ ہب ہے لیکن موجودہ دور میں دونوں کے عقائد و رُسومات کا آپس میں ایسا اختلاط ہوا کہ اب دونوں ایک ہی مذہب شمار ہوتے ہیں۔بہرحال زرتشتیت کے قدیم مذہب ہونے کے باوجود اس کے پیروکاروں کی تعداد بہت ہی کم ہے اور اس وقت اس کا وجود ایران، آذر بائیجان،بھارت،پاکستان اور اس کے اِردگرد کی ریاستوں میں پایا جاتا ہے۔
تاریخ
زرتشت کی تاریخِ پیدائش میں مؤرخین کا اختلاف ہے تاہم راجح روایات کے مطابق زرتشت 610 قبلِ مسیح آذربائیجان میں پیدا ہوا۔اس کے والد کا نام”پورشاسپ اسٹیما“اور والدہ کا نام بعض توا ریخ میں ”دگدو“ اور بعض میں”اسان“ ذکر کیا گیا ہے ۔اس کے بچپن کے حالات دینی کتابوں سے واضح نہیں ہوتے البتہ بعض مؤرخین نے یہ لکھا ہے کہ زرتشت کی پیدائش کے وقت ایران کے بڑے بڑے کاہن سخت پریشان ہوئے اور اسے قتل کرنے کی تدابیر سوچنے لگے۔
بہرحال زرتشت تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنے علاقے کے ایک بڑے حکیم و دانشمند”بزا کرزا“ کے پاس گیا اور ایک سال کے مختصر سے عرصے میں مختلف علوم و فنون مثلاً مذہب ،ذراعت، غلہ بانی اور چَراہی سیکھ لی لیکن ان چیزوں کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع