30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عقیدے پر قائم رہے لیکن بعد میں ان کے یہاں دیوتاؤں کا ایک ایسا لامتناہی اور نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا کہ خود ہندوؤں کی تعدادکم پڑ گئی اور ان کے دیوتاؤں کی تعداد ان سے بڑھ گئی جبکہ دینِ اسلام صرف اور صرف توحید کا پیغام دیتا ہے۔ اس میں اللہ کے سِوا کسی بھی چیز یا شخصیت کی عبادت شرک ہے یہاں تک کہ اسلام میں اگر کوئی کسی کو ذات و صفات میں خدا جیسا سمجھے تو وہ کافر و مشرک ہے۔ قرآنِ پاک کی کئی آیات اس بات کی شاہد ہیں چنانچہ اِرشادِ باری تعالیٰ ہے:
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱) اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲) لَمْ یَلِدْ ﳔ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳) وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴)
(پ۳۰،الاخلاص:۱تا۴)
ترجَمۂ کنز العرفان:تم فرماؤ وہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنم دیا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور کوئی اس کے برابر نہیں۔
یونہی کسی کو اللہ کا بیٹا یا والد یا بیوی وغیرہ کہنے والا بھی کافر ہو جائے گا جیساکہ اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ عُزَیْرُ ﰳابْنُ اللّٰهِ وَ قَالَتِ النَّصٰرَى الْمَسِیْحُ ابْنُ اللّٰهِؕ-ذٰلِكَ قَوْلُهُمْ بِاَفْوَاهِهِمْۚ- یُضَاهِــٴُـوْنَ قَوْلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُؕ-قٰتَلَهُمُ اللّٰهُۚ-اَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ(۳۰)
(پ۱۰،التوبۃ:۳۰)
ترجَمۂ کنز العرفان:اور یہودیوں نے کہا:عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور عیسائیوں نے کہا:مسیح اللہ کا بیٹا ہے۔یہ ان کی اپنے منہ سے کہی ہوئی بات ہے،یہ پہلے کے کافروں جیسی بات کرتے ہیں، اللہ انہیں مارے ،کہاں اوندھے جاتے ہیں؟
رسالت
ہندو مذہب میں کسی نبی یا رسول کا کوئی وجود بلکہ تصور تک نہیں جبکہ اس کے بر عکس اسلام نے رسالت کا ایک ایسا ٹھوس اور جامع و بےمثل تصور ونظریہ پیش کیا جس میں نورِ حق کی صداقت اور چمک دمک واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ اللہ پاک نے دنیا کے ہر خطے اور نسلِ انسانی کے ہر طبقے کی طرف رسول و پیغمبر بھیجے ہیں چنانچہ اِرشادِ باری تعالیٰ ہے: (وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا) (پ۱۴،النحل:۳۶)”ترجَمۂ کنز العرفان:اور بیشک ہر اُمّت میں ہم نے ایک رسول بھیجا۔“
ایک اور مقام پر فرمایا گیا:( وَ اِنْ مِّنْ اُمَّةٍ اِلَّا خَلَا فِیْهَا نَذِیْرٌ(۲۴)) (پ۲۲،فاطر:۲۴) ”ترجَمۂ کنز العرفان:اور کوئی اُمّت ایسی نہیں جس میں کوئی ڈرانے والا نہ گزرا ہو۔“یعنی اللہ پاک نے ہر زمانے اور خطے میں اپنی طرف سے رسول اور نبی بھیجےجو انسانیت کی ہدایت کے لئے اللہ کی طرف سے پیغام لےکر آتے رہے اور یہ سلسلہ آدم علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام سے شروع ہوا اور ہمارے پیارے نبی محمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر ختم ہوا۔انسانیت کی فلاح و کامیابی کے لئے حضور نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع