Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
رُخ کرکے بیٹھایا جاتا ہے یہاں تک کہ اس کی روح قبض ہو جاتی ہے اور پھر مرنے کے تین گھنٹے بعد اس کی تجہیز و تکفین کی جاتی ہے ۔ یاد رہے !جس مقام پر اس کا انتقال ہوا وہیں تدفین ضروری ہےکسی اور جگہ منتقل کرنا جائز نہیں۔صابی کو قبر میں پشت کے بل اس حال میں لٹایا جاتا ہے کہ اس کا چہرہ اوردونوں پاؤں ستارے کی جانب ہوتے ہیں تاکہ جب اسے دوبارہ زندہ کیا جائے تو اس کا چہرہ ستارہ کی جانب ہو۔میت کے منہ میں قبر کھودتے وقت کے پہلے پھاوڑے کی تھوڑی سی مٹی بھی رکھی جاتی ہے، انتقال کے موقع پر رونا اور نوحہ کرنا مطلقاً حرام ہے۔موت کا دن ان کے لئے فرح و سرور کا موقع ہوتا ہے جیساکہ یحییٰ علیہ السلام نے اپنی بیوی کو اس کی وصیت کی تھی۔جس شخص کا اچانک انتقال ہوتا ہے اُسے نہ تو چھوا جاتا ہے اور نہ ہی غسل دیا جاتا ہے البتہ مذہبی رہنما”کنزبرا“اس کی جانب سے بپتسمہ کی رسم ادا کرتاہے۔

صابئہ/مندائیہ کا تنقیدی جائزہ

یہ ایک قدیم مذہب ہے جس کا ذکر قرآنِ پاک میں بھی آیا ہے۔اس مذہب کے لوگ وحدانیت کا عقیدہ رکھتے ہیں لیکن ان کا عقیدۂ توحید شرک سے پاک نہیں کیونکہ یہ دیوی،دیوتاؤں کو اپنا ربّ گمان کرتے اور انہیں اللہ پاک کی بارگاہ میں اپنا سفارشی سمجھتے ہیں۔اسی طرح یہ لوگ عقیدۂ رسالت کے بھی قائل ہیں مگر اس میں بھی بعض مخصوص انبیائے کرام علیہمُ الصّلوٰۃ ُ والسّلام کو ہی مانتے ہیں جیساکہ حضرت شیث،حضرت ادریس اور حضرت یحییٰ علیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام وغیرہ۔ اس مذہب کی تعلیمات میں ستاروں کی پرستش شامل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ان میں ایک ایسا گروہ بھی بنا جو ہاتھ سے بنی ہوئی مورتیوں کی پوجا کرتا تھا۔ یہ گروہ اپنی کتاب ”کنزاربا“ کو حضرتِ آدم علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام کی جانب منسوب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ کتاب سَیِّدُنا آدم علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام پر نازل ہونے والے صحیفے ہیں جوکہ ایک لایعنی اور لغو بات ہے۔ صابئہ،مندائیہ تعلیمات میں نماز کا تصور تو ہے لیکن اس میں سجدہ نہیں ۔اسی طرح اس مذہب کے ماننے والے روزہ رکھنے کو حرام جانتے ہوئے کہتے ہیں کہ روزہ رکھنے کا مطلب ہے کہ بندہ حلال اشیا کو اپنے اوپر حرام کرلے۔ اس مذہب میں شادی ہر ایک کے لئے فرض ہے مگر طلاق کا کوئی تصور نہیں البتہ اگر میاں بیوی میں اخلاقی گراوٹ کا علم ہو تو ان کے درمیان جدائی کروائی جاسکتی ہے نیز ان میں ہر قسم کی دوائی کو حرام سمجھا جاتا ہے۔اسی طرح ان میں موت کے حوالےسے بھی غیر فطری رسمیں پائی جاتی ہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن