30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پر مشتمل ہوتی ہے البتہ اس میں سجدہ نہیں کیا جاتا اور تقریباً سَوا گھنٹے تک جاری رہتی ہے۔اس میں نمازی ننگے قدم، پاک لباس میں سات مرتبہ قراءت کرتا ہے جس میں اللہ پاک سے مدد طلب کرنے کے ساتھ عالَمِ انوار سے جاملنے کی راہ آسان کرنے کی خصوصی دعا بھی شامل ہوتی ہے۔
روزہ:صابئہ روزے کو حرام مانتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک روزہ رکھنا حلال اشیا کو حرام قرار دینا ہے جو کسی انسان کے لئے جائز نہیں البتہ ان کے یہاں پہلے دو طرح کا روزہ مشروع تھا:
(1) بڑاروزہ: اس سے مراد کبائر سے اجتناب اور گندی خصلتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔
(2) چھوٹاروزہ: اس میں وہ سال بھر میں مختلف 32دنوں میں حلال گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں۔ابن الندیم (385ھ) نے اپنی کتاب”الفہرست“میں اور ابن العبری (685) نے ”تاریخ مختصر الدول“ میں لکھا ہے کہ قدیم زمانے میں صابئہ ہر سال 30 دن روزے رکھتے تھے۔
طہارت:طہارت مرد وعورت سب پر فرض ہے اور طہارت و پاکی اسی پانی سے حاصل کی جاسکتی ہے جواپنے طبعی و فطری منبع سے منقطع نہ ہوا ہو۔غسلِ جنابت کا طریقہ یہ ہے کہ غسل کی نیت سے تین بارپانی میں ڈبکی لگائے اور قطب ِشمالی کے ستارہ کی جانب رُخ کرکے وضو کرے۔ ان کے یہاں وضو کا طریقہ مسلمانوں کے وضو سے ملتا جلتا ہے اور وضو کے دوران متعدد دعاؤں کا التزام کیا جاتا ہے۔
تہوار
عیدِ کبیر/ملک الانوار:اس دن یہ لوگ اپنے گھروں میں 36 گھنٹوں کے لئے اعتکاف میں بیٹھتے ہیں اور اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ ایک لمحہ کے لئے بھی ان کی آنکھیں نہ جھپکنے پائیں تاکہ احتلام کا شکار نہ ہوں کیونکہ اس سے ان کی خوشی ختم ہو جاتی ہے، بعدِ اعتکاف رسمِ بپتسمہ ادا کی جاتی ہے۔یہ عید چار دن رہتی ہے جس میں خرگوش اور مرغیوں کو ذبح کیا جاتا ہے اور ا ن دنوں کوئی دنیاوی کام سر انجام نہیں دیا جاتا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع