دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
(5)کتاب الدیونان: اس میں مختلف قصے اور بعض روحانیوں کی سوانحِ حیات مع تصاویر درج ہے۔ (6)کتاب اِسفرملواشۃ: اس کے لغوی معنیٰ ”سفرالبروج“ کے ہیں۔ یہ کتاب علِم نجوم کے ذریعہ مستقبل کے امور وحادثات کی معرفت کے ذرائع اور طریقوں کے بیان پر مشتمل ہے۔ (7)کتاب النیانی: اس کے معنیٰ ”ترانے اور دینی اَوراد “ کے ہیں۔ عراقی میوزیم میں اس کا ایک نسخہ موجود ہے۔ (8)کتاب قماھاذہیقل زیوا: یہ کتاب دو سو سطروں پر مشتمل ہے، اسے حجاب بھی کہاجاتا ہے۔ اس کے بارے میں صابئہ کا اعتقاد ہے کہ جو شخص اس کو اُٹھائے ہوئے ہواس پر آگ یا ہتھیار مؤثر نہیں ہوتا۔ (9)تفسیر بغرہ: یہ کتاب انسانی جسم کی ساخت اور اس کی بناوٹ پر مشتمل ہے اور اس میں ہرطبقہ کے لئے مناسب غذاؤں کا تذکرہ کیاگیاہے۔ (10)کتاب ترسسرالف شیالہ: یہ کتاب بارہ ہزار سوالات پر مشتمل ہے۔ (11)دیوان طقوس التطہیر: یہ تعمید اور بپتسمہ کے مختلف طریقوں کے بیان پر مشتمل ہے۔ (12)کتاب کداواکدفیانا: پناہ اورتعوّذ کی کتاب۔

عبادات

مندی:
صابئہ کی عبادت گاہ کو ”مندی“ کہتے ہیں، یہیں ان کی مقدس کتابیں رکھی جاتی ہیں اور مذہبی رہنماؤں کا بپتسمہ بھی اسی کے اندر انجام پاتاہے۔”مندی“ کو بہتے ہوئے دریاؤں کے داہنے ساحل پر تعمیر کیا جاتا ہے اور ایک نہر دریا سے اندر لائی جاتی ہے۔مندی میں صرف ایک ہی دروازہ جنوبی سمت میں ہوتا ہے تاکہ عبادت گاہ میں داخل ہونے والے کا رُخ قطبِ شمالی کے ستارہ کی جانب رہے۔ عبادت گاہ میں عورتیں داخل نہیں ہوسکتیں۔ عمل اور عبادت کے لمحوں کے دوران عبادت گاہ کے اوپر ”حضرتِ یحییٰ علیہ السلام “کے جھنڈے کا لہرانا لازمی ہے۔ نماز:نماز دن میں تین بار طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے، زوالِ آفتاب کے وقت اور غروب سے چند لمحے پہلے ادا کی جاتی ہے ۔ اتوار کے دن اور تہواروں کے موقع پر جماعت کے ساتھ نماز کی ادائیگی مستحب ہے۔یہ نماز، قیام وقعود اور رُکوع و جلسہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن