Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
ان آیاتِ بینات کی روشنی میں واضح طور پرپتا چلتا ہے کہ قرآنِ پاک میں نہ صرف عیسائی عقیدۂ تثلیث کو رد کیا گیا ہے بلکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسا عقیدہ رکھنا شرک ہے اور جو کسی کو اللہ پاک کا شریک ٹھہرائے اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ پارہ 5سورۂ نساء کی آیت نمبر 116میں شرک سے متعلق فرمایا گیا : اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآءُؕ-وَ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِیْدًا(۱۱۶) (پ۵،النساء:۱۱۶) ترجَمۂ کنز العرفان: اللہ اس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے اور اس سے نیچے جو کچھ ہے جسے چاہے معاف فرما دیتا ہے اور جو اللہ کا شریک ٹھہرائے وہ دور کی گمراہی میں جا پڑا۔ اس آیتِ مبارکہ سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ شرک بہت بڑی گمراہی ہے اور اللہ پاک کی بارگاہ میں شرک کے سِوا ہر گناہ کی معافی ہے۔

ذریعۂ نجات/کفارہ

عیسائیوں کا ایک اہم نظریہ اور عقیدہ یہ بھی ہے کہ ہر انسان پیدائشی طور پر گناہ گار ہوتا ہے کیونکہ حضرتِ آدم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام اور حضرتِ حوا رضی اللہ عنہا سے جو لغزش ہوئی وہ فطرتا ً ہر انسان میں موجود ہے جس کی وجہ سے انسان پیدا ہوتے ہی گناہ گار ہے۔یہی وجہ ہے کہ حضرتِ عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام نے سولی پر جان دے کر تمام بنی آدم کو نہ صرف اس گناہ بلکہ تمام گناہوں کے بوجھ سے نجات عطا کی ۔ ( نعوذ باللہ ) اس حوالے سے اسلام کا نظریہ بڑا شاندار اور نرالا ہےچنانچہ اسلام نے نہ تو انسان کو بخشش کا یقین دلایا اور نہ بخشش سے مایوس کیا کیونکہ دونوں صورتوں میں لوگ جرم پر دلیر ہوتے ہیں۔اسلام نے گناہوں کے سبب سخت پکڑ اور سزاؤں کا اعلان بھی کیا اور اس کے ساتھ ساتھ توبہ کی دعوت بھی دی ،نیز توبہ کرنے کی صورت میں مغفرت اور بخشش کا وعدہ بھی کیا تاکہ لوگ گناہوں کے معاملے میں رَبّ تعالیٰ سے خوفزدہ رہیں اور توبہ کی صورت میں بخشش کی اُمید بھی رکھیں۔ قرآنِ پاک میں گناہ گاروں کو اُن کے گناہوں کی بخشش کی اُمید دِلائی گئی ہے چنانچہ اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے: قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ- (پ۲۴،الزمر:۵۳) ترجَمۂ کنز العرفان:تم فرماؤ: اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ! اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، بیشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن