Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
جبکہ دینِ اسلام توحید کا علمبردار ہےاور یہ صرف اور صرف توحید کا پیغام دیتا ہے۔قرآنِ پاک کی کئی آیات اس بات کی شاہد ہیں چنانچہ اِرشادِ باری تعالیٰ ہے: قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱) اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲) لَمْ یَلِدْ ﳔ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳) وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴) (پ۳۰،الاخلاص:۱تا۴) ترجَمۂ کنز العرفان:تم فرماؤ وہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنم دیا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور کوئی اس کے برابر نہیں۔ نیزایک اور مقام پر اِرشادِباری تعالیٰ ہے: وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۠(۱۶۳) (پ۲،البقرۃ:۱۶۳) ترجَمۂ کنز العرفان: اور تمہارا معبود ایک معبود ہے اس کے سِوا کوئی معبود نہیں، بڑی رحمت والا، مہربان ہے۔ یاد رکھیے !مخلوق میں سے کوئی بھی ذات و صفات میں اللہ پاک جیسا نہیں ہے چنانچہ اللہ پاک کی ذات و صفات سے متعلق قرآنِ پاک میں ہے:( لَیْسَ كَمِثْلِهٖ شَیْءٌۚ-) (پ۲۵،الشوریٰ:۱۱) ”ترجَمۂ کنز العرفان: اس جیسا کوئی نہیں۔“ چونکہ قرآنِ مجید اللہ پاک کی ایسی کتاب ہے جس میں ذرّہ برابر بھی شک کی گنجائش نہیں لہٰذا مذکورہ بالا آیاتِ بینات سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ اللہ پاک کی ذات واحد و یکتا ہے ، نہ اس کی ذات میں کوئی اس کا شریک ہے اور نہ ہی صفات میں۔ قرآنِ پاک جہاں توحید کا درس دیتا ہے وہیں توحید بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کے عقیدۂ تثلیث کی نفی بھی کرتا ہےچنانچہ اسی سلسلہ میں پارہ 6سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 72 اور 73 میں فرمانِ باری تعالیٰ ہے: لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَؕ-وَ قَالَ الْمَسِیْحُ یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اعْبُدُوا اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبَّكُمْؕ-اِنَّهٗ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ الْجَنَّةَ وَ مَاْوٰىهُ النَّارُؕ-وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ(۷۲) لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍۘ-وَ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّاۤ اِلٰهٌ وَّاحِدٌؕ- (پ۶،المائدہ:۷۲-۷۳) ترجَمۂ کنز العرفان: بے شک وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ اللہ وہی مسیح مریم کا بیٹا ہے حالانکہ مسیح نے تو یہ کہا تھا: اے بنی اسرائیل! اللہ کی بندگی کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے۔ بیشک جو اللہ کا شریک ٹھہرائے تو اللہ نے اس پر جنت حرام کردی اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں،بیشک وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا:بیشک اللہ تین (معبودوں) میں سے تیسرا ہے حالانکہ عبادت کے لائق تو صرف ایک ہی معبود ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن