Meezan ul Adyan Bil Islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meezan ul Adyan Bil Islam | میزان الادیان بالاسلام

book_icon
میزان الادیان بالاسلام
            
تہوار مناتے ہیں۔ یادرہے کہ یہ وہی دن ہے جسے ایرانی ”نوروز“ کے نام سے یاد کرتے ہیں اور ہندو اسے”بنت“ کا موقع قرار دیتے ہیں۔مصر اور آئر لینڈ کے لوگ ”ایسٹر“ کو”آسٹر“ کہتے ہیں جس کا مطلب ”بہار کی دیوی“ ہے۔ اس اعتبار سے ان کے یہاں”بہار کی دیوی“ کی تقریب ہوتی ہے۔

عیسائیت اور اِسلام کا تقابلی جائزہ

اس وقت دنیا میں بےشمار آسمانی و غیرآسمانی مذاہب پائے جاتے ہیں جن کی اپنی اپنی تہذیب و ثقافت اور زندگی گزارنے کے لئے تعلیمات ہیں لیکن اسلامی تعلیمات ان تمام مذاہب کی تعلیمات سے زیادہ جامع ،معتدل، روشن اور عدل وانصاف کے تقاضوں پر پورا اُترنے والی ہیں۔انہی مذاہب میں سے ایک عیسائیت بھی ہے۔اگر اسلام اور عیسائیت کا باہم تقابل کیا جائے تو اسلام ہی کو ہر اعتبار سے فوقیت حاصل ہے کیونکہ موجودہ عیسائیت خرافات اور من گھڑت تعلیمات کا مجموعہ بن چکی ہے ۔اگرچہ دونوں ادیان کی تعلیمات مبنی بر حقیقت ہیں اور نظریات و افکار کی عکاسی درست سمت کرتی ہیں مگر افسوس عیسائی Popes اور پادریوں نے عیسائیت میں ترامیم کرکے اس کی اصل تعلیما ت کو مسخ شدہ صورت میں لوگوں پر پیش کیا۔ انہی خرابیوں میں سے ایک بڑی خرابی عقیدۂ توحید کے متعلق بھی پائی جاتی ہے ۔ یادرہے ! حضرتِ عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃ والسّلام اور انجیل کی تعلیمات کی بنیاد عقیدۂ توحید پر تھی مگر اب نہ یہ تعلیمات باقی ہیں اور نہ ہی سماوی انجیل کا وجود کیونکہ بعد کے زمانے میں عیسائی پیشواؤں نے اس میں اس قدر تحریفات کیں کہ زمانۂ نبوی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں ہی انجیل کی کم و بیش 30 سے زائد قسم کی تحریفات ملتی تھیں ۔

عقیدہ ٔتثلیث

موجودہ عیسائیت عقیدۂ تثلیث ( یعنی تین ایک میں یا ایک تین میں) کے قائل ہیں۔ اس نظریے کی بنیاد اس بات پر ہے کہ خدا کی ذات باپ،بیٹا اور روح القدس سے مرکب ہے۔( )بعض عیسائیوں نے اس عقیدے اور نظریے کی تشریح اس انداز میں بھی کی ہے کہ باپ سے مراد خد ا کی ذات ہے ، بیٹے سے مراد خدا کی صفتِ کلام اور روح ُالقدس سے مراد ان دونوں کے درمیان محبت کی صفت ہے۔البتہ بعض عیسائی حضرتِ مریم رضی اللہ عنہا کو باپ اور بیٹے کے ساتھ تیسرا خدا مانتے ہیں۔الغرض عیسائیوں کے نزدیک یہ تینوں مل کر تین نہیں بلکہ ایک خدا ہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن