30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لوگ آدم کی اولاد ہیں اور آدم مٹی سے پیدا کئے گئے ہیں۔(1)
آریائی مذاہب
اس سے مراد وہ مذاہب ہیں جن کی تشکیل آریائی قوم کے ذریعے ہوئی،ان میں ہندومت ،جین مت ،زرتشت ، سکھ مت، پارسی اور دیگر مذاہب شامل ہیں جبکہ بدھ مت کے بارے میں اختلاف ہے کہ آیا وہ آریائی مذاہب میں شامل ہے یانہیں؟
منگولی مذاہب
اس سے مراد وہ مذاہب ہیں جنہیں منگول قوم میں عروج حاصل ہوا،ان میں کنفیوشس اِزم،شنٹو اِزم،تاؤ اِزم اور دیگر مذاہب شامل ہیں۔منگولی مذاہب کو چینی مذاہب (Chinese religions) بھی کہا جاتا ہے۔
(2) الہامی اور غیر الہامی مذاہب
الہامی مذاہب
اس سے مراد وہ ادیان و مذاہب ہیں جن کے پاس کوئی نہ کوئی آسمانی کتاب کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے یعنی ان مذاہب کی بنیاد وحیِ الٰہی پر ہے اور ان مذاہب میں عوام الناس کو عقائد ،عبادات ،معاملات ،حلال و حرام اور دیگر مذہبی اُصولوں کا علم نبیوں اور رَسولوں کی معرفت سے حاصل ہوا ۔ الہامی مذاہب میں یہودیت ،عیسائیت اور اِسلام داخل ہیں اور ان تینوں مذاہب کو سامی/الہامی/سماوی مذاہب بھی کہا جاتا ہے۔ اسلام کی اصطلاح میں یہودیت اور عیسائیت کے ماننے والوں کو اہلِ کتاب کہا جاتا ہے ۔
غیر الہامی مذاہب
اس سے مراد وہ اَدیان ہیں جن کے پاس کوئی آسمانی کتاب موجود نہیں اور نہ ہی ان کی بنیاد وحیِ الٰہی پر ہوتی ہے جیسے ہندو مت ،بدھ مت ،زرتشتیت وغیرہ ۔ ان مذاہب کو غیر سامی/غیر الہامی بھی کہا جاتا ہے ۔
نوٹ: مذکورہ بالا سطور میں جن مذاہب کا ذکر کیا گیا ہے ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے مذاہب ہیں جو مَظاہرِ فطرت، اَرواح ،جنات اور دیوتاؤں کی پرستش پر یقین رکھتے ہیں ۔ان میں یونانی مذاہب،آسٹریلیائی مذاہب ،افریقہ کے قبائلی مذاہب اور قدیم امریکی قوم کے مذاہب شامل ہیں ۔
1…… سنن کبریٰ للبیھقی،10/392،حدیث:21062
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع