دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meethay bol ki Barkatain | میٹھے بول کی برکتیں

book_icon
میٹھے بول کی برکتیں

۔ پھر رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’بیشک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے فرشتے اور زمین وآسمان والے یہاں تک کہ سوراخوں میں چیونٹیاں اور سمندر میں مچھلیاں لوگوں کو خیر سکھانے والوں کی  بھلائی کی  خواہاں ہیں ۔ ‘‘  

 (ترمذی،  کتاب العلم،  باب فضل الفقہ علی العبادۃ،  ۴ / ۳۱۳،  حدیث:۶۲۹۴)

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 {3} ماڈرن نوجوان کی  توبہ کا راز

          مُبَلّغِ دعوتِ اسلامی محمد اعجاز عطاری المدنی اپنی داستانِ عشرت اور اس کے خاتمے کے اسباب کا تذکرہ کچھ یوں کرتے ہیں کہ میں نے ایک ایسے گھرانے میں آنکھ کھولی جہاں فیشن کا دور دورہ تھا۔ دینی سوجھ بوجھ نہ ہونے کے سبب اسلامی احکام کی  بجاآوری اور قبر و آخرت کی  تیاری کا بالکل ذہن نہ تھا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ کسی بھی گھر کا ماحول اس گھر میں پرورش پانے والے پر ضرور اثر انداز ہوتا ہے لہٰذا میں بھی اسی رنگ میں رنگ گیا۔ نت نئے فیشن اپنانا اور ایک ماڈرن نوجوان کی  طرح زندگی کے ایام بسر کرنا میرا محبوب مشغلہ بن گیا۔ میری زندگی میں مدنی انقلاب کچھ اس طرح آیا کہ غالباً 1997؁ء کی  بات ہے کہ ہمارے گاؤں  بلال آباد میں پہلی بار سنتوں کی  تربیت کا ایک مدنی قافلہ باب المدینہ کراچی سے تشریف لایا۔ اس پُرفتن دور میں سنتوں سے آراستہ و پیراستہ اسلامی بھائیوں کو دیکھ کر گاؤں والے بے حد متأثر ہوئے،  جب ان سے ملاقات ہوئی اور ان کے اخلاق ومحبت بھرے اندازِ گفتگو کو لوگوں نے ملاحظہ کی اتو ان کی  محبت مزید دِلوں میں گھر کر گئی۔ شرکائے مدنی قافلہ نے گاؤں کے لوگوں پر انفرادی کوشش کی  اور انہیں احکامِ اسلام بجالانے،  سنّتوں کو اپنانے اور سامانِ آخرت اکٹھاکرنے کا مدنی ذہن دیا۔ اس دوران میری ملاقات امیرِ قافلہ سے ہوئی،  انہوں نے بڑے محبت بھرے انداز میں مجھے دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کی ا۔ دورانِ گفتگو ان اسلامی بھائی نے مجھے راہِ خُدا میں سفر کرنے اور علمِ دین حاصل کرنے کی  فضیلت سے آگاہ کی ا اور انفرادی کوشش کے ذریعے مجھے عالمِ دین بننے کی  ترغیب دلائی ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے کرم فرمایا اور مجھ پر ان کی  انفرادی کوشش کا اثر ہوگیا چنانچہ اسی نیک جذبے کے تحت کچھ ہی عرصہ بعد میں نے راہِ علم اختیار کرنے کا فیصلہ کی ا اور علمِ دین حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدَنی مرکز فیضانِ مدینہ  (باب المدینہ کراچی)  کے لیے روانہ ہوگیا۔ وہاں پہنچ کر جامعۃُ المدینہ میں درسِ نظامی  (عالم کورس)  میں داخلہ لے لیااورمیں علمِ دین کے طلب گاروں میں شامل ہوگیا۔سنّتوں کے پیکر اساتذہ اور طلباء کی  رفاقت کی ا مُیَسَّر آئی میرا دل گناہوں سے بیزار ہوگیا اور مجھے توبہ کی  توفیق نصیب ہوگئی ،  نیکی وں کی  قدرومنزلت دل میں پیدا ہوگئی اور میں نے بقیہ زندگی کو خدمتِ دین کے لئے وقف کرنے کا عزم کرلیا۔ حصولِ علمِ دین کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح اور دیگر لوگوں کی  اصلاح میں مصروف ہوگیا نیز امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہوکر سلسلہ قادریہ عطاریہ میں بھی داخل ہوگیا۔ تادمِ تحریر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے متصل عمارت میں قائم جامعۃُ المدینہ سے سند ِفراغت حاصل کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کے علمی تحقیقی شعبے ’’اَ لْمَدِینَۃُ الْعِلْمِیَہ ‘‘  کے شعبہ ’’فیضانِ حدیث ‘‘  میں خدمت ِعلم ِدین کا فریضہ سرانجام دے رہا ہوں ۔ یہ سب کچھ مدنی قافلے کی  برکتیں ہیں کہ جس کی  بدولت نہ صرف مجھ جیسا ماڈرن اور گناہوں کا شکار نوجوان نیکی وں کا طلبگار بن گیا بلکہ ہمارے گاؤں  میں مدَنی کاموں کی  بہار آگئی ۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ مدَنی بہار سے راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدَنی قافلوں کی  اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مدَنی قافلے کی  بدولت گاؤں  والے راہِ راست پرگامزن ہوگئے اور خدمتِ دین کے جذبے سے سرشار ہوگئے۔ راہِ خدا میں سفر کرنے اور نیکی  کی  دعوت عام کرنے کے بے شمار فضائل ہیں چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ بنام ’’رہنمائے جدول ‘‘  کے صَفْحَہ 138 پر بحوالہ ’’مسند امام احمد ‘‘  حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ’ ’جو قدم راہِ خدا میں خاک آلود ہونگے ان کو جہنم کی  آگ نہیں چھوئے گی۔ ‘‘  (مسند امام احمد،  ۵ / ۳۹۶،  حدیث:۱۵۹۳۵)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن