دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Meethay bol ki Barkatain | میٹھے بول کی برکتیں

book_icon
میٹھے بول کی برکتیں

وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لیے روانہ ہونے لگا۔ ہفتہ وار اجتماعات کی  بھی کی ا خوب برکات ہیں ،  یہاں ہونے والے سنّتوں بھرے بیانات،  ذکرُ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے حلقے اور اختتام پر ہونے والی دُعا وں کے ذریعے مجھے روحانی سکون اور ایمانی تازگی نصیب ہونے لگی،  رضائے الٰہی پانے کے لیے نیکی اں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا مدنی ذہن بن گیا،  میں جب سنّتوں کے عامل اسلامی بھائیوں کو مدنی حلیے میں دیکھتا تو مجھے بہت اچھا لگتا ان کے سروں پر سبزسبز عمامے کی  بہار دیکھ کر مجھے بھی عمامہ شریف کی  سنّت سے پیار ہوگیا اوریوں میں بھی سبز سبز عمامہ سجاکر سنّت پر عمل کرنے کا ثواب پانے لگا ۔ مسجد میں درس فیضان سنّت دینے کی  سعادت بھی ملنے لگی ،  خوف خدا اور عشق مصطفٰے کے واقعات اور امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی  ترغیبات پڑھ کر مجھ پر آہستہ آہستہ مدنی رنگ چڑھتا گیا اور میں نور قراٰن سے روشن ہونے کے لیے مدرسۃ المدینہ بالغان کا طالب علم بن گیا ۔

          مدنی ماحول کی  برکت سے دُرست مخارج کے ساتھ قراٰن پاک کی  تلاوت کرنے کی  اہمیت کا علم ہوا اور قراٰن شریف صحیح نہ پڑھنے کے سبب نماز کے فاسد ہونے کے بارے میں بھی آگاہی ہوئی لہٰذا دُرست مخارج سے قراٰن پاک سیکھنے اور دیگر مسائلِ دینیہ جاننے کے لئے میں نے دعوت ِاسلامی کے تحت لگنے والے مدرسۃ ُالمدینہ  (بالغان)  میں داخلہ لے لیا اور پابندی سے اس میں شرکت کرنے لگا۔ مدَنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی باقاعدگی سے بڑی محنت اور شفقت کے ساتھ نئے اسلامی بھائیوں کو ’’قاعدہ ‘‘  پڑھاتے اور ان کے مخارج دُرُست کروانے کے علاوہ انہیں ضروری قواعد بھی یاد کراتے۔ مدرسۃُ المدینہ  (بالغان)  میں نہ صرف قراٰن مجید مخارج سے پڑھنے،  سنّتیں سیکھنے کی  سعادت ملنے لگی بلکہ نماز،  روزہ وغیرہ کے ضروری مسائل کے بارے میں بھی اہم معلومات حاصل ہوئی۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے کچھ ہی عرصے میں مکمل قاعدہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ دس سورتیں بھی زبانی یاد کرلیں ۔

        اپریل ۱۹۹۴؁ء کی  بات ہے جب میں کالج کاطالب ِعلم تھا۔ پاکستان کے دارُ الحکومت اسلام آباد میں دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام سنّتوں کا پیغام عام کرنے کے لیے صوبائی سطح پرعظیم الشان سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا ،  عاشقانِ رسول نے بڑے ہی جوش وخروش سے شرکت کی ،  خوش قسمتی سے مجھے بھی اس کی  بہاریں دیکھنے کی  سعادت مل گئی،  جب میں اجتماع گاہ پہنچا تو وہاں کثیر تعدادمیں اسلامی بھائی موجود تھے،  ایک پرکی ف سماں تھا،  ہرطرف سنّتوں کی  بہاریں تھیں ،  اسی اجتماع میں مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی کے پرسوز بیانات سن کر فکرِ آخرت کا ذہن بنا اور سنّتوں پر عمل کرنے کا جذبہ نصیب ہوا۔ اجتماع کی  آخری دن بعد نمازِ عصر اختتامی نشست کا آغاز ہوا جس میں شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا خصوصی بیان ہوا۔ آپ دَ امَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کاپرسوز سنتوں بھرا بیان سنا تو دِل میں فکرِآخرت کی  شمع فروزاں ہوگئی مزید آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی  محبت وعقیدت سے مالامال ہوگیا ۔ نمازِ مغرب ادا کرنے کے بعد ذکرُ اللّٰہ ہوا، اللّٰہ اللّٰہ  کی  صداؤں سے فضا گونجنے لگیاور پھر تصورِ مدینہ کرایا گیا اور تصور ہی تصور میں تمام عاشقانِ رسول سوئے مدینہ روانہ ہوگئے،  حاضرین پر ایک عجب کی فیت طاری تھی،  جس وقت مدینے کی  پاکی زہ گلیوں میں داخل ہوئے اور قافلہ ان پاکی زہ راہوں کی  برکتوں سے اپنا دامن بھرتا ہوا روضۂ رسول پر حاضر ہوا،  میں بھی تصور میں سنہری جالیوں کے جلوؤں میں گم تھا اسی دوران مجھ پر کرم ہوگیا اور میں نے دل کش نظارے دیکھے۔ نعتیہ اشعار نے مزیدعاشقانِ رسول پر رقت طاری کردی اور یوں تمام اسلامی بھائیوں نے تصور ہی تصور میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی  بارگاہ میں صلوٰۃ وسلام کے نذرانے پیش کرنے کی  سعادت حاصل کی۔تصور مدینہ کے بعد دُعا ہوئی،  میں نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ  کی  بارگا ہ میں دعا کے لیے ہاتھ اُٹھا دیے اور اپنے لیے مغفرب طلب کی  ،  دوران دعا کئی آنکھیں پُرنم تھیں ،  دعا کے اختتام پراللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی  خدمت میں صلوٰۃ وسلام کا نذرانہ پیش کی ا گیا۔ سنّتوں بھرے اجتماع کے ایمان افروز مناظر دیکھ کر میں دعوتِ اسلامی کا گرویدہ ہوگیا اور اس کی  حَقَّانیت مجھ پر روزِ روشن کی  طرح عیاں ہوگئی اور دِل نے اس بات کی  گواہی دی کہ یہ اہلِ حق کا اجتماع ہے۔ اسی اجتماع کی  برکت سیشیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادری،  عطاری سلسلے میں داخل ہوگیا۔ دامنِ عطار سے کی ا وابستہ ہوا میرے نیکی  کی  دعوت کے جذبے کو چار چاند لگ گئے اور میں مزید جوش و خروش سے مدنی کاموں میں حصے لینے لگا ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن