30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کی کوشش کررہی ہوں ۔
جب تک بکے نہ تھے کوئی پوچھتا نہ تھا
دعوتِ اسلامی نے خرید کر مجھے انمول کردیا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(8) اولاد ملی، پاؤں کا درد مِٹا
بابُ المدینہ (کراچی ) کی ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ معاذاللہ عَزَّوَجَلَّ میں نت نئے فیشن کی شوقین اورنَمازیں قضا کردینے کی عادی تھی۔ ہماری خوش بختی کہ میری ایک بیٹی دعوتِ اسلامی کے مشکبارمَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگئی ۔وہ مجھے بھی انفِرادی کوشش کے ذَرِیعے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دیتی رہتی تھی لیکن میں اس کی بات کو نظر انداز کر دیا کرتی تھی۔ ایک مرتبہ حسبِ معمول میری بیٹی نے مجھ پر انفرادی کوشش کی اور مجھے دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کی ایک بَرَکت یہ بھی بتائی کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں شریک ہونے والیوں کی دعاؤں کی قَبولیت کے کئی واقِعات ہیں، لہٰذا آپ بھی اجتماع میں شریک ہوں اور بھائی کے لئے دعا کیجئے۔بات یہ تھی کہ میرے بیٹے کی شادی کو4 سال کا عرصہ گزر چکا تھا مگر وہ اولاد کی نعمت سے محروم تھا۔چُنانچِہ میں نے اپنی بیٹی کی ترغیب پر یہ نیَّت کی کہ اِن شائَ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ میں دعوت ِاسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروں گی اور اپنے بیٹے کے لیے اولاد کی دعا مانگوں گی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں نے سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنا شروع کر دی ۔وہاں میں اپنے بیٹے کے لئے بھی دعا کیا کرتی ۔کچھ ہی عرصے میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے میرے بیٹے کو اولاد کی نعمت سے مالا مال فرما دیا۔سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ایک اور برکت یہ بھی ملی کہ تقریبًا3 سال سے میرے پاؤں میں جو شدید تکلیف رہتی تھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مجھے اس سے بھی نَجات مل گئی ۔
مانگیں گے مانگے جائیں گے منہ مانگی پائیں گے
سرکار میں نہ ’’ لا ‘‘ ہے نہ حاجت ’’ اگر ‘‘ کی ہے (حدائقِ بخشِش)
اسلامی بہنو!دیکھا آپ نے کہ کس طرح ایک ماں اپنی بیٹی کی انفرادی کوشش سے دعوتِ اسلامی کے مَدنی ماحول سے وابستہ ہوگئی ۔یقینا نیکی کی دعوت کے کام میں اِنفِرادی کوشِش کو بڑا عمل دَخل ہے حتّٰی کہ ہمارے میٹھے میٹھے آقا، مدینے والے مصطَفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنیز سب کے سب اَنبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃ ُوَالسَّلَامنے نیکی کی دعوت کے کام میں اِنفرادی کوشش فرمائی ہے۔امیراہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ’’ دعوتِ اسلامی کاتقریباً99% (ننانوے فیصد ) مدنی کام اِنفرادی کوشش کے ذَرِیعے ہی ممکن ہے۔ ‘‘
یاد رکھئے!اجتماعی کوشش کے مقابلے میں اِنفرادی کوشش بے حد آسان ہے کیونکہ کثیر اسلامی بہنوں کے سامنے ’’ بیان ‘‘ کرنے کی صلاحیّت ہر ایک میں نہیں ہوتی جبکہ اِنفرادی کوشش ہر ایک کر سکتی ہے خواہ اُسے بیان کرنا نہ بھی آتا ہو۔مَدَنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقۂ کار کے مطابق انفرادی کوشِش کے ذَرِیعے خوب خوب نیکی کی دعوت دیتی جائیے اور ثواب کا خزانہ لوٹتی جائیے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع