دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazoor Bachi Mubaligha Kesay Bani | معذور بچی مبلغہ کیسے بنی

book_icon
معذور بچی مبلغہ کیسے بنی

دعوت دی ۔ان کی اس مختصر سی اِنفرادی کوشش کے نتیجے میں مجھے اتوار کے روز ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی ۔وہاں پر میں نے تلاوتِ قراٰن،  نعت شریف اور بیان سنا،  جب ذکر اللہ  (عَزَّوَجَلَّ  ) کے بعد اجتماعی دعا میں کی جانے والی گریہ وزاری سنی تو میرے دل کی دنیا زیروزَبر ہوگئی،  مجھ پر عجیب رِقَّت طاری تھی،  پچھلی زندگی کے گناہ میری نگاہوں میں گھوم رہے تھے،  مارے شرم کے میں پانی پانی ہوگئی،  آنکھوں سے اشکِ ندامت بہہ نکلے ۔میں نے خُوب گڑاگڑا کر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   سے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگی اور توبہ کر لی ۔اجتماع کے بعد میں نے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا،  جس میں نمازوں کی پابندی تھی، پردے کی عادت تھی، بڑوں کا ادب چھوٹوں پر شفقت تھی،   گُفْتار میں نرمی تھی، نگاہوں کی حفاظت تھی الغرض قدم قدم پر شریعت کی پاسداری کی کوشش تھی ۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول پرقربان،   جس کی بدولت مجھے سدھرنے کا موقع ملا ۔   ؎

یارب میں تیرے خوف سے روتی رہوں ہر دم

دیوانی شہنشاہِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بنادے

           اسلامی بہنو!دیکھا آپ نے کہ اخلاص کے ساتھ کی گئی انفرادی کوشش کی کیسی برکتیں نصیب ہوئیں اور بربادیٔ آخرت کے راستے پر چلنے والی اسلامی بہن کو جنت میں لے جانے والے راستے پر گامزن ہونے کی توفیق مل گئی ۔ہر اسلامی بہن کو چاہئے کہ گھبرائے اور شرمائے بغیر دیگر اسلامی بہنوں  ( خواہ ان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو) کو نیکی کی دعوت ضرور پیش کیا کریں،  کیا عجب کہ ہمارے چند کلمات کسی کی دنیاو آخرت سنوارنے اور ہمارے لئے کثیر ثوابِ جاریہ کا ذریعہ بن جائیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (5) روزگار مل گیا

          بابُ المدینہ  (کراچی ) کی ایک ذِمّے دار اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ ہم طویل عرصے سے معاشی بدحالی کا شکار تھے،  میرے بچّوں کے ابّو کو کبھی کبھار کوئی کام مل جاتا ورنہ اکثر بے روزگار رہتے ۔اِسی پریشانی کے عالَم میں میری مُلاقات دعوتِ اسلامی کی ایک مُبلِّغہ سے ہوئی،  میں نے انہیں اپنے حالات بتا کر دُعا کے لئے کہا تو انہوں نے نہایت شفقت سے دلاسہ دیا اور مجھ پر انفِرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی اور میرا کچھ اس طرح ذِہن بنایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ     دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی خوب خوببہاریں ہیں،  جہاں کثیر اسلامی بہنوں کو توبہ کی توفیق ملی اور وہ گناہوں بھری زندگی چھوڑ کر نیک بن گئیں وہیں بعض اوقات ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ  کی عنایات سے ایمان افروزکَرِشمات کابھی ظُہُور ہوتا ہے مَثَلاًمریضوں کو شفا ملی،   بے اولادوں کو اولاد نصیب ہوئی،   آسیب زدہ کو خلاصی ملی،   وغیرھا۔ انکی  ’’ انفِرادی کوشش  ‘‘ کے د ل موہ لینے والے انداز نے مجھے سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے پر مجبور کر دیا۔چُنانچِہ میں سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی اور اختِتام پر ہونے والی رِقت انگیز دُعا کے دَوران میں نے یہ بھی دُعا مانگی کہ یااللّٰہعَزَّوَجَلَّ   !   اِس اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے ہمارے روزگار کے مسئلے کو حل فرما دے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ    ا بھی چند ہی روزگزرے تھے کہ اللّٰہُ غفّار عَزَّوَجَلَّ  نے میرے بچوں کے ابّو کو بہترین سلسلۂ روزگار عطا فرما دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ   اِس طرح دعوت اسلامی کے سنتوں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن