دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazoor Bachi Mubaligha Kesay Bani | معذور بچی مبلغہ کیسے بنی

book_icon
معذور بچی مبلغہ کیسے بنی

          بابُ الاسلام  (سندھ ) کی ایک اسلامی بہن کا بیان ہے کہ بہت پہلے میں ایک دفتر میں کام کرتی تھی جہاں مردوعورت سبھی ملازمت کرتے تھے۔بے پردگی،   بدنگاہی کے ساتھ ساتھ ایسی کئی برائیاں وہاں عام تھیں جنہیں آج کل کے معاشرے میں برائی ہی نہیں سمجھا جاتا۔اسی  بُرے ماحول کا نتیجہ تھا کہ میں فلموں،   ڈراموں اور گانے باجے کی دلدادہ،  نت نئے فیشن اور پارکوں میں بے پردہ گھومنے کی شوقین تھی۔ والدین کی نافرمانی بلکہ ان سے بدکلامی اوربڑوں سے بدتمیزی کرنامیرا معمول تھا۔

          ایک دن برقع میں ملبوس ایک خاتون میرے گھر آئیں ۔جب انہوں نے میرے سامنے اپنا نِقاب ہٹایا تو میں حیرت سے گنگ ہوگئی کہ یہ تو وہی ہیں جومیرے ساتھ دفتر میں کام کیا کرتی تھیں اور میری طرح بے پردہ اور فیشن زدہ بھی تھیں ۔کچھ عرصہ قبل ملازمت چھوڑ چکی تھیں ۔مختصر سی مُدّت میں اتنی بڑی تبدیلی دیکھ کر میں متأثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی ۔ انہوں نے مجھے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔ اُن کا محبت بھرا لہجہ اور اخلاص سے بھر پور اِنفرادی کوشش دیکھ کر مجھ سے انکار نہ ہوسکا،  چنانچہ میں نے اجتماع میں شریک ہونے کی نیّت کر لی ۔

          اُس اسلامی بہن کی زندگی میں آنے والا مَدَنی انقلاب پہلے ہی میرے دل پر دستک دے چکا تھا،  سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت سے اِصلاح کا دروازہ مکمل طور پر کھل گیا ۔فکرِ آخرت سے معمور بیان نے مجھے خوابِ غفلت سے جھنجھوڑ کر جگا دیا،  رہی سہی کسر رقت انگیز اجتماعی دُعا نے پوری کردی،  میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ۔مجھے گناہوں بھری زندگی بسر کرنے پر نَدامَت ہونے لگی،  میں نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   کی بارگاہ میں سچے دل سے توبہ کی اور راہِ راست پر آگئی،  دفتر میں ملازمت کو بھی خیر آباد کہہ دیا ۔ربّ عَزَّوَجَلَّ    کا کروڑ ہا کروڑ شکر کہ اس نے مجھے گناہوں کی دلدل سے نکلنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا سہارا عطا کردیا ۔   ؎

میں تو نادان تھی دانستہ بھی کیا کیا نہ کِیا

لاج رکھ لی میرے لجپال نے رسوا نہ کیا

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(4) میں زُبان دَراز  تھی

          بابُ المدینہ  (کراچی ) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لبِّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی رنگ میں رنگنے سے پہلے بہت سی عورتوں کی طرح میں بھی بے پردگی، فیشن زدگی اور فحش کلامی جیسی برائیوں میں ملوث تھی ۔ فلمیں ڈرامے دیکھنا میرا شوق اور گھروالوں سے لڑنا جھگڑنا میرا محبوب مشغلہ تھا،  اپنے بچوں کے ابو سے زُبان دَرازی کرنے کو گویامیں اپنا حق سمجھتی تھی ۔علمِ دین سے کوسوں دُور اور فکرِ آخرت سے یکسر غافل تھی ۔میرے سُدھرنے کی ترکیب یوں بنی کی ایک دن میں اپنی بہن کے ساتھ ان کی سہیلی کے گھر گئی ۔ان کی سہیلی جو ایک باحیااور پُر وقار شخصیت کی مالک تھیں،   بڑی مِلَنْساری سے پیش آئیں ۔دورانِ گفتگو اِنکشاف ہوا کہ وہ دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہیں ۔میں ان کی خوش اخلاقی اور عاجِزی و اِنکساری سے بڑی متأثر ہوئی ۔انہوں نے بڑے دھیمے اور محبت بھرے لہجے میں ہمیں دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن