30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِصلاح کا سامان ہوجائے اور وہ بھی اپنی زندگی زادِ آخرت جمع کرنے میں گزارنا شروع کردے ۔یاد رہے ! اسلامی بہنوں نے ان بہاروں کو اپنے اپنے انداز میں لکھا تھا، پڑھنے والوں اور والیوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے ہم نے اپنے الفاظ وانداز میں مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ’’ اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
شعبہ امیرِ اَہلسنّت (مد ظلہ العالی) مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}
۷ مُحَرَّمُ الْحَرَام ۱۴۳۰ ھ، 5جنوری 2009ء
(2) فلمیں ڈرامے دیکھنے سے توبہ کر لی
بابُ المدینہ (کراچی ) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ چند برس پہلے تک میں بے پردگی، فیشن پرستی، بال کٹوانے اور فوٹو بنوانے جیسی برائیوں کی دلدل میں پھنسی ہوئی تھی ۔ گانے سننے اور فلمیں دیکھنے کی تو اس قدر رسیا تھی کہ جب تک 2فلمیں نہ دیکھ لیتی سوتی نہیں تھی ۔میرے چچا جان جو دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہیں، مجھ پر انفرادی کوشش کرتے اور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے کی ترغیب دیا کرتے۔بالآخر اُن کی انفرادی کوشش رنگ لائی اور میں 1998 ء میں دعوت اسلامی کے سالانہ بین الاقوامی اجتماع کے موقع پر عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ میں اسلامی بہنوں کی نشست میں شریک ہوئی ۔اس اجتماع کا رُوح پرور منظر آج بھی مجھے یاد ہے۔ پُرسوز بیان، ذکرُ اللہ کی صداؤں اوربھیگی آنکھوں سے کی جانے والی اجتماعی دُعا نے مجھ پر رقّت طاری کردی، میرے بدن کا رواں رواں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے کانپ اٹھا، میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ فلمیں ڈرامے نہ دیکھنے کا پختہ اِرادہ کر لیا ۔اجتماع سے واپسی پر جب میں نے اپنے عزم کا اظہار گھر والوں پر کیا تو انہیں میری بات پر یقین نہیں آرہا تھا کہ روزانہ 2فلمیں دیکھنے والی لڑکی ٹی وی سے کیونکر دُور رہ سکے گی، مگر مجھے اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ پر بھروسا تھا ۔ اتفاق دیکھئے کہ اُسی دن کسی نے ٹی وی آن کیا تو اس کی پکچر ٹیوب بھَک سے اُڑ گئی اور TV خراب ہوگیا ۔ اس سے میرے ارادے کو مزید تَقْوِیَت (یعنی مضبوطی) ملی اور مجھے فلمیں ڈرامے دیکھنے سے بچنے پر اِستقامت نصیب ہوگئی ۔تادمِ تحریر تقریباً 8 سال ہوچکے ہیں، میں نے کبھی بھول کر بھی ٹی وی کی طرف نظر نہیں کی اور نہ ہی یہ ٹی وی دوبارہ ہمارے گھر میں ڈیرہ جما سکا ہے ۔ تادمِ تحریر مجھے ’’ حلقہ مشاورت ‘‘ اور اسلامی بہنوں کی ’’ مجلسِ رابطہ ‘‘ کی خادِمہ (یعنی نگران) کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کامَدَنی کام کرنے کی سعادت حاصل ہے۔
عطائے حبیبِ خدا مَدَنی ماحول ہے فیضانِ غوث ورضا مَدَنی ماحول
اے بیمارِ عصیاں تو آجا یہاں پر گناہوں کی دے گا دو امَدَنی ماحول
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(3) گناہوں سے چھٹکارا مل گیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع