30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شاید آپ کویقین نہ آئے مگر خدا کی قسم! یہ حقیقت ہے کہ چند ماہ کے اندر اندر میری بچی جو ذہنی طور پر معذور تھی، بالکل صحیح ہو گئی اورحیرت انگیز طور پر اسکے دونوں پاؤں اس قابل ہو گئے کہ وہ اپنے قدموں سے چلنے لگی (یہ کہتے ہوئے اِن اسلامی بھائی کی آواز بھر آئی اور ر وتے ہوئے کہنے لگے کہ یہ سب میرے پیر ومرشد امیر اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نظر عنایت ہے ان کی اپنے مریدوں کیلئے کی جانے والی دعاؤں کا صدقہ ہے۔)
میری بیٹی اب بڑی ہوچکی تھی، وہ باہر نکلتے وقت مَدَنی برقع اوڑھتی، ہاتھوں میں دستانے اور پاؤں میں موزے پہنتی تھی۔ماضی کی معذور بچی اب دعوتِ اسلامی کی فعال مُبَلِّغَہ تھی ۔کئی مرتبہ اسے دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کرنے اور اجتماعی دُعا کروانے کی بھی سعادت ملی ۔ہمارا گھر نگاہِ مرشدِ کامل کی برکت سے سنتوں کا گہوارہ بن چکا تھا۔ پھر اس کی شادی ہو گئی ۔ جب اُس کے یہاں پہلی بچی کی وِلادت ہوئی تو اسکی طبیعت بہت خراب ہوگئی ۔وہ اسپتال میں داخل تھی۔ میں نے اپنی بیٹی کا سر گود میں لے رکھا تھا، وہ کہہ رہی تھی: کاش ! میں اپنے پیرومرشد امیر اہلسنّت (دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ) کی زِیارت کر سکتی، وہ عام دنوں میں بھی اس کا اظہار کرتی رہتی تھی (کاش ! امیر اہلسنت کی v.c.d پہلے تشریف لے آتی تو میری بیٹی کا ارمان پورا ہو جاتا) اس کے بعد اس نے دُرُود شریف پڑھنا شروع کر دیا، پھر اچانک بلند آواز سے کلمہ طیبہ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللَّهِ پڑھا اور اسکی گردن ایک طرف ڈھلک گئی ۔میں نے چونک کر دیکھا تو میری چیخ نکل گئی کہ اسکی رُوح پرواز کرچکی تھی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اسلامی بہنوں میں مَدَنی انقلاب
تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جس کا آغاز امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے رفقاء کے ساتھ ۱۴۰۱ ھ میں کیا تھا، کی برکتیں جہاں لاکھوں لاکھ اسلامی بھائیوں کو نصیب ہوئیں اور وہ صلوٰۃ وسنّت کی راہ پر گامزن ہوگئے وہیں اسلامی بہنوں کو بھی گناہوں سے توبہ کر نے اور اپنی زندگی اللّٰہ ورسول عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے احکامات کے مطابق گزارنے کی کوشش کرنے کی توفیق ملی ۔دعوتِ اسلامی کامَدَنی کام کرنے کے لئے اسلامی بھائیوں کی طرح اسلامی بہنوں کی بھی بہت سیمجالس قائم ہیں ۔انہی مجالس کے ذریعے اسلامی بہنوں میں مَدَنی انقلاب کی بہاریں موصول ہوتی رہتی ہیں کہ کس طرح بے نمازیوں کو نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی، بے پردہ اسلامی بہنوں کو مَدَنی برقع کی صورت میں چادرِ حیا نصیب ہوئی، فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کی نُحُوسَت سے نجات ملی وغیرھا۔ دعوتِ اسلامی کے علمی، تحقیقی اور اشاعتیشعبہ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ نے امّت کی اصلاح و خیر خواہی کے مقدس جذبے کے تَحت ان بہاروں کو شائع کرنے کا قصد کیا ۔چنانچہ 19بہاریں ’’ میں نے مَدَنی برقع کیوں پہنا؟ ‘‘ کے نام سے بطورِ حصہ اوّل دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے شائع کی جاچکی ہیں ۔ اب ’’ معذور بچی مبلغہ کیسے بنی؟ ‘‘ کے نام سے مزید11مَدَنی بہاریں پیش کی جارہی ہیں ۔اسلامی بھائیوں کو بھی چاہئے کہ یہ رسالہ اپنے گھر کی اسلامی بہنوں تک ضرور پہنچائیں، کیا عجب کہ ان مَدَنی بہاروں کو پڑھ کر کسی کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع