30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سکتا ہے۔بالآخر مجھے ڈھنگ سے جینے کا سلیقہ آگیا ۔یہ سلیقہ مجھے فیضان مدینہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سے ملا۔میں مَدَنی ماحول سے ایسی متأثر ہوئی کہ کیا ذیلی سطح کا اجتماع کیاشہر سطح کا ! ہر اجتماع میں شرکت کو اپنا معمول بنا لیا۔ ذکر کردہ گناہوں سے بچنے پر استقامت نصیب ہوگئی ۔شرعی پردہ کرنے کے لئے مَدَنی برقع اپنے لباس کا حصہ بنا لیا۔ مدرسۃ المدینہ (للبنات) میں داخلہ لے کر تجوید سے قراٰن پاک پڑھنا نہ صرف سیکھ لیا بلکہ دوسروں کو سکھانے والی یعنی معلمہ بن گئی۔تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے ذیلی سطح کے سنّتوں بھرے اجتماع کی ذمہ دارہ ہوں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھ رُوسیاہ کو دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مَدَنی ماحول میں استقامت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللّٰہ (عزوجل) کرم ایسا کرے تجھ پر جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی مُنّوں اور مَدَنی مُنّیوں کیلئے الگ الگ بے شُمار مدارِس مدرَسَۃُ الْمدینہ کے نام سے قائم ہیں جہاں حفِظ وناظِرہ کی مُفْت تعلیم دی جاتی ہے ۔دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباََروزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسَۃُالمدینہ (برائے بالِغات) بھی لگائے جاتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق فَقَط باب المدینہ (کراچی) میں اسلامی بہنوں کے 1317 مدرَسے تقریباََ روزانہ لگتے ہیں جن میں کم وبیش 12017 اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک، نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں ۔ اسلامی بہنوں کے جامِعات بھی قائم ہیں مُتَعَدَّد اسلامی بہنیں بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ عالِمات بننے کی سعادت حاصِل کرچکی ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
اسلامی بہنو! تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہونے کی برکت سے اللّٰہ اور اس کے رسول عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے، ان شآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
غور سے پڑھ کر یہ فارم پُر کرکے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فَیضانِ سنّت یا امیرِ اَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کُتُب و رسائل سن یا پڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کر یا ہفتہ وار، صوبائی و بَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفر یا دعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع