دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazoor Bachi Mubaligha Kesay Bani | معذور بچی مبلغہ کیسے بنی

book_icon
معذور بچی مبلغہ کیسے بنی

          اپنا مَدَنی ذہن بنانے کے لئے امیراہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مکتوب ’’ کربلا کا خونیں منظر  ‘‘  (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) ضرور پڑھ لیجئے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (10)  کس کس گناہ کا تذکرہ کروں !

          بابُ المدینہ  (کراچی ) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے مَدَنی ماحول کی بہاریں نصیب ہونے سے پہلے میں گناہوں کے سمندر میں غوطہ زن تھی،   نماز نہ پڑھنا، فلمیں ڈرامے دیکھنا،  شادیوں میں بن سنور کربے پردہ شریک ہونامیرا شوق تھا۔چغل خوری، غیبت،  دل آزاری جیسے گناہوں میں مبتلا رہا کرتی تھی۔سیر وتفریح کے لئے ہر وقت تیار رہتی تھی۔ اگر کسی سے جھگڑا ہوجاتا تو سالہا سال اس سے بات نہ کرتی ۔ڈائجسٹ پڑھنے کا ایسا چسکا تھا کہ روزانہ ایک ڈائجسٹ پڑھ لیا کرتی تھی ۔میری فیشن پرستی کی عادت کی وجہ سے امّی اور بہنیں پریشان رہا کرتیں ۔میری خوش نصیبی کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے کی سعادت مل گئی ۔ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اِجتماع کے کیا کہنے !اس اجتماع نے تو میری زندگی میں مَدَنی اِنقلاب برپا کردیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ   میں دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئی ۔ میری بری عادتیں جاتی رہیں ۔اب پانچوں نمازوں کی ادائیگی کا سلسلہ ہے، سیروتفریح کے بجائے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضری کی عادت ہے۔فلمیں ڈرامے دیکھنے کا معمول کب کا ختم ہوچکا، فیشن پرستی وبے پردگی سے نجات مل چکی ہے۔ڈائجسٹ پڑھنے کا شوق رخصت ہوگیا ہے، اب مجھے امیر اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے کیسٹ بیانات سن کر سکون ملتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ   امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات کی برکت سے زبان کا قفل مدینہ نصیب ہوگیا،  غیبت اور چغلی سے پرہیز کی عادت پڑ گئی ۔نگاہِ مرشد کے صدقے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کا ایسا جذبہ نصیب ہوا کہ مَدَنی کام کم ہونے کی صورت میں شدتِ غم وافسوس سے آنکھوں سے اشکوں کے دھارے بہہ نکلتے ہیں ۔تادمِ تحریر میں اسلامی بہنوں کی علاقائی مشاورت کی خادمہ (نگران)  کے طور پر ثوابِ جاریہ کا خزانہ جمع کرنے کی کوشش میں مصروف ہوں ۔

سنورجائے گی آخرت ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ 

تم اپنائے رکھو سدا مَدَنی ماحول

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (11) میں فیشن ایبل تھی

          بابُ المدینہ  (کراچی ) کی ایک اسلامی بہن کا بیان کچھ یوں ہے: دعوتِ اسلامی کی برکتیں پانے سے قبل میں ایک فیشن ایبل لڑکی تھی۔ بال لمبے ناخن رکھنا، بھنویں بنوانا، زرق برق وچست لباس پہن کر دوپٹا گلے میں لٹکاکر تفریح گاہوں میں گھومنا پھرنا میرا کام تھا۔گانے سننے کا تو ایسا شوق تھا کہ چھوٹا سا ریڈیو میرے پاس رہتا جسے میں ہر وقت آن رکھتی ۔شادیوں میں ڈھولک بجاتی،  گانے گاتی تھی۔مجھے اپنی زندگی بڑی پُر لطف اور بارونق لگتی تھی مگر نہیں جانتی تھی کہ یہ اندازِ زندگی قبر وحشر میں میری پریشانی کا سبب بن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن