دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazoor Bachi Mubaligha Kesay Bani | معذور بچی مبلغہ کیسے بنی

book_icon
معذور بچی مبلغہ کیسے بنی

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(9)  میں پان کی دُکان پر بیٹھتی تھی

          بابُ المدینہ  (کراچی ) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لب لباب  ہے کہ بہت پہلے کی بات ہے کہ میں اپنے محلے میں پان کی دُکان پر بیٹھا کرتی تھی۔زُبان دَراز بہت تھی،  مردانہ انداز میں تُوتکار کرتی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی عزت بچاتے ہی بنتی ۔ایک سے ایک گانا مجھے یاد تھا ۔شادیوں میں مجھے سے گاناگانے اور ڈانس کرنے کی فرمائشیں کی جاتی تھیں ۔میں یونہی غفلت بھرے معمولات میں مگن تھی کہ ایک دن میرے نصیب جاگ اٹھے ۔ہوایوں کہ کسی طرح میں نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وسیع وعریض تہہ خانے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعمیں شرکت کی ۔وہاں پر بیانات، ذکر،  دُعا اورکم گو سنجیدہ مزاج اسلامی بہنوں کی صحبت نے مجھ پر وہ مَدَنی رنگ چڑھایا کہ میں نے  مَدَنی برقع اوڑھنے کی ہاتھوں ہاتھ نیت کر لی ۔ جب میں نے گھر پر اپنی والدہ سے اس بات کا اظہار کیا تو انہوں نے پان کی دُکان پر بیٹھنے کے پیشِ نظر منع کردیا مگر میرے اصرار پر صرف اس قدر راضی ہوئیں کہ جب اجتماع میں جاؤ تو پہن لیا کرنا ۔ بہرحال میں نے بنتِ عطّار  (اطال اللہ عمرھا) کے مبارک ہاتھوں سے اپنے سر پر مَدَنی برقع سجا لیا۔ جونہی میں مَدَنی برقع میں مَلْبُوس اپنے گھر واپس پہنچی گھر کے اَفراد نے مجھے کوسنا شروع کردیا اور مَدَنی برقع پہننے سے منع کیا ۔ایسا لگتا تھا گویا کسی نے بارُود چھڑک کر آگ لگا دی ہو۔ میں چونکہ پختہ اِرادہ کرچکی تھی اس لئے اپنی بات پر قائم رہی اور صَبْر وتَحَمُّل سے خاموش رہ کر اُن کی جلی کٹی سنتی رہی ۔ دُکان پر بیٹھنا بھی چھوڑدیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ میرے گھر والوں کا بھی مَدَنی ذہن بن گیا ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے مجھے نمازوں کی پابندی،  اجتماعات میں شرکت اور مَدَنی انعامات پر عمل میں استقامت نصیب ہوگئی۔ کرم بالائے کرم یہ ہوا کہ مجھے زِیارتِ مکہ مکرمہ اورمیٹھے میٹھے مدینے شریف کی حاضری بھی نصیب ہوگئی۔یہ سطور لکھتے وقت میں علاقائی مشاورت کی رکن کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں مصروف ہوں ۔

استِقامت دین پر یا مصطَفٰے کردو عطا

بہرِ خَبّاب و بِلال و آلِ یا سِر یا نبی

          اسلامی بہنو!دیکھا آپ نے کہ مذکورہ اسلامی بہن کے صبر وتحمل کے کیسے مَدَنی نتائج برآمد ہوئے کہ ان کے گھر والوں کا بھی مَدَنی ذہن بن گیا اور انہیں میٹھے مدینے کی حاضر ی کا انعام بھی مل گیا ۔کسی نے سچ کہا ہے : ’’ ایک چُپ 100 کو ہرائے۔ ‘‘ اگر مَدَنی برقع اوڑھنے یا کسی سنّت پر عمل کرنے پر آپ کو بھی کوئی ستائے یا طعنے دے توخاموش رہ کر  صبر،  صبر اور صرف صبر سے کام لیجئے،  لوگوں کے طعنوں کی پرواہ مت کیجئے کیونکہ جو بھی سنّتوں کے راستے پر چلنے کی کوشِش کرتا ہے آج کل اس کے ساتھ مُعاشرہ اکثر اِسی قسم کا نارَوا سلوک کرتا ہے  ۔  آہ!   ؎

وہ دور آیا کہ دیوانۂ نبی کے لئے

ہر ایک ہاتھ میں پتّھر دکھائی دیتا ہے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن