دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazarat Par Hazri Ka Tariqa | مزارات پر حاضری کا طریقہ

book_icon
مزارات پر حاضری کا طریقہ

جواب: جو بول رہا ہے اس نے بھی شروع میں یہ کارنامہ کیا تھا کہ فارم بھر کر چل مدینہ ہونے کے لیے آیا تھا مگر بے چارہ ہو  نہیں سکا۔ چل مدینہ فارم بھرنے سے پہلے ہوتا ہے  علیحدہ فارم بھرنے سے فلائٹ اور خیمے ایک ساتھ ہونا مشکل ہے۔

چل مدینہ  کی اِصطلاح کب اور کیسے پڑی؟

سُوال:  چل مدینہ کا تَصَوُّرکیا ہے مکمل بیان فرمادیجیے؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)

جواب: پہلے جو چل مدینہ ہوتا تھا وہی اصل میں چل مدینہ تھا اب وہ چیز نہیں رہی۔ چل مدینہ کی اِصطلاح اُس وقت  شروع ہوئی کہ جب گلزارِ حبیب میں دعوتِ اسلامی کا سُنَّتوں بھرا اِجتماع ہوا کرتا تھا اُن دِنوں میں اسکوٹر پر کسی اسلامی بھائی کے ساتھ بیٹھ کر ہفتہ وار اِجتماع کے لیے گلزارِ حبیب جا رہا تھا۔ صَدر کے علاقے میں ایک رِکشے پر نظر پڑی جس کے پیچھے لکھا تھا  ”چل مدینہ“تو غالباً ہم نے اس رِکشے کا پیچھا کیا جب وہ اسٹاپ پر رُکا تو میں نے اسکوٹر سے اُتر کر ڈرائیور سے ملاقات کی اور اُس سے کہا کہ”مَاشَآءَ اللّٰہ آپ نے رِکشے کے پیچھے ”چل مدینہ“ لکھوایا ہو اہے یہ  ہمیں بہت اچھا لگااِسی وجہ سے ہم نے آپ سے ملاقات کی ہے۔ “مجھے اس سے بہت مزہ آیا پھر شاید میں نے اس کی پیٹھ بھی تھپکی۔ اُن دِنوں گلزارِ حبیب میں سُنَّتوں بھرے اِجتماع کے بعد لوگ مُلاقات کرتے تھے، اُس وقت مَدَنی فیس بلکہ یہ اِصطلاح ہی نہیں تھی۔ چونکہ میں عوام میں کھڑا ہوتا تھا تو مُلاقات کرنے والوں کی بھیڑ لگ جایا کرتی تھے  لوگ مجھ سے گلے مل کر دیوار سے لگا دیا کرتے تھے۔ پھر میں نے منبر پر بیٹھ کر مُلاقات کرنا شروع کر دی، جو بھی ملتا میں اُس کی پیٹھ پر تھپکی مارکر”چل مدینہ “کہتا تھا یُوں یہ لفظ مشہور ہو گیا اور بعد میں یہ ہماری اِصطلاح بن گئی  لیکن یہ تنظیمی دعوتِ اسلامی کی اِصطلاح نہیں ہے میری اپنی اِصطلاح ہے۔

پہلے جب چل مدینہ کا سلسلہ  ہوتا تھا تو بغیر کسی شرط کے اسلامی بھائی  چل مدینہ ہو جاتے تھے پھر ان کی تعداد بڑھ گئی تو میں نے 12 سُوالات مثلاً”آج آپ نے تہجد پڑھی یا نہیں؟اِشراق و چاشت کی نماز ادا کی یا نہیں؟ دَرس دیا یا نہیں؟“وغیرہ  مُرتب کیے تاکہ چل مدینہ ہونے والوں کے لیے کچھ کسوٹی ہو جائے۔ اسلامی بھائی یہ  12 سُوالات پورے کر کے آنے لگے تو مجھے خیال آیا کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ لوگ ایک ہی بار تہجد پڑھ کر  آ رہے ہوں کہ تہجد پڑھی ہے اور دِیگر دِنوں میں وہی اندھیرا ہوتا ہو، بعد میں اَندازہ ہوا کہ شاید ایسا ہو رہا تھا۔ پھر  میں نے 12 سے بڑھا کر 25 یا 30سُوالات کر دئیے جو بعد میں 50ہوئے پھر  63 اور اب 72 ہو گئے۔ اس وقت اسلامی بہنوں کے لیے یہ سُوالات نہیں تھے ان کے لیے بعد میں 63 سُوالات منتخب ہوئے۔ ان میں اب بھی وقتاًفوقتاً رَد و بدل ہوتا رہتا ہے۔

جو چل مدینہ ہوتے  تھے ان کی آنے جانے کی فلائٹ بھی ایک ہوتی تھی۔ حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً  میں بھی ساتھ ہی رہتے تھے  اگر الگ ہو گئے  تو یہ چل مدینہ نہیں ہوتا تھا۔ چل مدینہ ہونے والے سارے اسلا می بھائی روزانہ روزہ  رکھتے، مل کر طواف کرتے اور ایک ساتھ ہی حاضریاں دیتے تھےمگر یہ سب وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو گیا۔ اب ایک ساتھ جانا ممکن نہیں ہے کہ مجھے گھر سے بھی باہر نکلنا ہو تو بالکل پیک ہونا پڑتا ہے تاکہ کسی کو پتا نہ چلے کہ میں فُلاں وقت گھر سے نکلوں گا کہ اِس میں سیکورٹیRisk(یعنی خطرہ) ہے۔ لہٰذا اب  ہم پہلے کی طرح  چل مدینہ کے اتنے بڑے قافلے کو ایک ساتھ ایئر پورٹ لے کر نہیں جا سکتے، پُرانے اسلامی بھائیوں نے وہ مَناظر دیکھے ہوں گے۔ اللہپاک نے توفیق دی تو گزشتہ سال 16برس کے بعد حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کی حاضری کی صورت بنی تھی لیکن اُس وقت بھی میں ڈائریکٹ  اپنےملک سے نہیں گیا تھا بلکہ دوسرے ملک سے روانہ ہوا تھا۔ دوسرے ملک جانے کے لیے ہم نے اس فلائٹ کو پوشیدہ رکھا تھا اور ہم چُپ چاپ یہاں سے نکل گئے تھے۔ پھر دوسرے ملک سے مدینے کے لیے روانہ ہوئے اگرچہ ہمارا سفرِ مدینہ اپنے ملک سے ہی شروع ہوگیا تھا کیونکہ اس وقت بھی جو اصل مقصد تھا وہ مدینے کی ہی حاضری تھی۔ یعنی اصل مُراد حاضری اس پاک دَر ہے۔ اب بھی شاید اسی طرح کرنا پڑے گا کیونکہ میں عَلَی الْاِعْلَان پاکستان  سے سفر نہیں کر سکتا ، کئی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ اللہ پاک سب کی حفاظت فرمائے۔  

جو اسلامی بھائی پہلے چل مدینہ ہوتے تھے وہ اکیلے سفرِ مدینہ کرتے ہی نہیں تھے، میرے ساتھ ہی جاتے تھے اور میں بھی جاتا رہتا تھا، اب یہ صورت بھی نہیں ہے۔ اب جو چل مدینہ ہوگا ا س کے لیے 66 مَدَنی اِنعامات پر عمل اور بے قراری شرط  ہے۔ بے قراری ضَروری ہے اگر میں کسی کو  گھر سے بُلاکر اپنے ساتھ لے جاؤں گا تو وہ وہاں جا کر مَسائل کھڑے کر دے گا کہ مجھے مزہ نہیں آ رہا وغیرہ ، لیکن جوبے قراری ساتھ لائے گا اور روتا دھوتا ہوگا اسے سمجھ آئے گی کہ چل مدینہ کیا ہوتا ہے؟اب تو ایسے اسلامی بھائی بھی چل مدینہ ہو رہے ہیں جو پہلے الگ سےبھی جاچکے ہیں۔ بعض تو جانے کے لیے بہت ہی بے قرار ہوتے ہیں ایک نے  تو صَراحت سے کہا کہ آپ مجھے چل مدینہ ، مل مدینہ یا جا مدینہ کچھ بھی کردیں۔ یہ میری تین اِصطلاحات  ہیں: (1) چل مدینہ(2)مل مدینہ(3) جا مدینہ۔ چل مدینہ کا مطلب ہے میرے ساتھ مدینے جانے والا۔ مل مدینہ کا مطلب ہے وہ جس کی کم از کم مدینے میں مجھ سے ملاقات ہو جائے اور جا مدینہ کا مطلب ہے وہ جو اکیلا ہی مدینے چلا جائے۔ اِس بار جو چل مدینہ کا قافلہ ہو گا اِس میں یہ کوشش ہو گی کہ اس کا حج میں ایک ہی خیمہ ہو۔ حج کے پانچ دِن ہوتے ہیں اِن میں ہم ساتھ ساتھ رہیں او رساتھ ہی حج کریں۔ اِس کے علاوہ ہم ساتھ نہیں رہ سکیں گے کیونکہ  یہاں سے ہی الگ الگ جائیں گے، اِس حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔ یُوں ہی جب مدینۂ پاک کے لیے سفر ہو گا تو کوشش ہو گی کہ چل مدینہ والے ایک ہی بس میں ہوں اور ساتھ ہی مدینے پہنچیں۔ لیکن ایسا  نہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن