30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پڑھتے ہوئے سارا جسم حرکت میں ہوتا ہے تو ىُوں بھی نعت خواں کو رونا کم آتا ہو گا۔ رونا اللہپاک کى عطا ہے۔ اگر کوئى جان بوجھ کر بھى روتا ہےتو بھی گناہ نہىں جبکہ رِىا کارى کے لىے نہ ہوالبتہ اگر کوئی اِس لىے روئے کہ لوگ اُسے عاشقِ رَسول سمجھىں تو یہ رِىا کارى ہے۔ اِسی طرح اگر کسی کو رونا نہىں آتا مگر کوشش کر کے عشقِ رَسُول اور خوفِ خُدا مىں بتکلف روتا ہے تو اِس طرح رونا بھی شرعا ًجائز ہے۔ اگر کسی کو رونا نہ آئے تو وہ کم اَز کم رونے جىسى صورت بنا لے کہ اچھوں کى نقل بھى اچھی ہوتی ہے جبکہ رِیاکاری کے طور پر نہ ہو۔
کیا مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والے ذِمَّہ داران چل مدینہ ہو سکتے ہیں ؟
سُوال: اگر ذِمَّہ دارا ن مَدَنی اِنعامات پر عمل کرىں تو کىا وہ چل مدىنہ کے لىے اُمید وار ہو سکتے ہیں؟
جواب: اگر ذِمَّہ دارا ن کا مَدَنی اِنعامات پر واقعی عمل ہو تو وہ چل مدینہ کے لیے اُمیدوار ہو سکتے ہیں۔ اب اگر کوئی ویسے ہی بول دے کہ میرا 70 مَدَنی اِنعامات پر عمل ہےمگر پھر جب وہ کسوٹى پر آئے تو پتا چلے کہ جھوٹ سے بچنا فرض تھا لیکن وہ اِس مىں پڑا ہوا ہے تو اِس کا کس طرح مَدَنی اِنعامات پر عمل ہے؟اِسی طرح بعض اَوقات مَدَنی اِنعامات پر عمل کی تعداد بتاتے ہوئے جھوٹا مُبالغہ کیا جاتا ہے ، بالخصوص جب مَدَنی اِنعامات کی فکس تعداد بتائی جاتی ہے تو اس پر دِل ٹھکنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اىک دور تھا کہ جامعاتُ المدینہ کے ناظمین کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہتے تھے کہ ہمارے جامعۃُ المدىنہ کی کارکردگی 100 فىصد ہے تو پھر میں نے یہ سمجھانا شروع کىا کہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے کىوں اندھى چلاتے ہو؟اگر 100 فىصد کارکردگى ہو تو دعوتِ اسلامی ہوا مىں اُڑے گى اور بادلوں مىں پَرواز کرے گى لہٰذا آپ کىوں غىر محتاط بات کرتے ہىں؟ یاد رَکھیے! 100 فىصد کارکردگى ہونا بہت مشکل ہے۔ کارکردگی بیان کرتے ہوئے صحىح تعداد بتائی جائے یا پھر محتاط جملوں کے ذَریعے کارکردگی بیان کی جائے مثلاً ہمیں ىہ کارکردگى ملى ہے وغیرہ۔ بعض اوقات اسلامی بھائی Accurate(یعنی ٹھیک ٹھیک) کارکردگی بیان کر رہے ہوتے ہیں مثلاً میرا 66 یا 70 مَدَنی اِنعامات پر عمل ہے حالانکہ بارہا ان کا عمل چُھوٹ جاتا ہو گا کیونکہ ہر وقت بتائی گئی تعداد پر عمل ہونا اِنتہائى مشکل ہے لہٰذا محتاط اَنداز میں کارکردگی بیان کی جائے مثلاً کارکردگی بیان کرتے ہوئے یُوں کہا جائے کہ تقریباً اتنے مَدَنی اِنعامات پر عمل رہتا ہے یا اتنے مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے کی بھر پور کوشش ہوتى ہے ىا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اکثر میرا 66 مَدَنی اِنعامات پر عمل رہتا ہے اور اِس صورت میں اکثر کى تعرىف بھی معلوم ہو کہ آدھے سے زىادہ کو اکثر کہتے ہیں اور آدھے یا آدھے سےکم کو اکثر نہیں کہا جاتا لہٰذا یہ کہتے ہوئے کہ میرا 66 مَدَنی اِنعامات پر عمل ہے کہنے والے کو یہ اَندازہ ہونا چاہیے کہ میرا 90 یا 92 فیصد 66 مَدَنی اِنعامات پر عمل رہتا ہے۔ یاد رہے کبھی کبھار سفر میں یا بیمار ہونے کی حالت میں مَدَنی اِنعامات کی مُعَیَّن تعداد پر عمل کرنا مشکل ہو جاتا ہے مثلاً بُخار ہونے کی صورت میں مَدَنی چىنل دىکھنے اور مَدَنى مذاکرے میں شرکت کرنے والے مَدَنی اِنعامات پر عمل چُھوٹ جاتا ہو گا تو یُوں کارکردگی بیان کرتے ہوئے یہ کہا جائے کہ اکثر میرا اتنے مَدَنی اِنعامات پر عمل رہتا ہے اور ویسےبھی مَدَنی اِنعامات میں اکثر کى گنجائش ہے ۔ بعض اوقات کسی کا مہینے کے اکثر دِنوں میں کسی مَدَنی اِنعام پر عمل نہیں ہوتا ہو گا مگر وہ یہ سوچ کر کہ مجبوری کے باعِث عمل نہ ہو سکا اُسے بھی عمل میں شمار کر لیتا ہو گا تو ایسوں کو مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ بھرتے ہوئے یہ خیال رکھنا چاہیے کہ وہ کہیں جان بوجھ کر جھوٹ میں تو مبتلا نہیں ہو رہے ؟ اگر کسی نے جان بوجھ کر جھوٹ نہىں بولا وىسے بے خىالى مىں جھوٹ ہو گیا تو اِس صورت مىں گناہ نہىں ملے گا لہٰذا جان بوجھ کر جھوٹ نہىں بولنا چاہىے مگر بعض اوقات تو جان بوجھ کر بھی جھوٹ بولا جاتا ہو گا ۔ کارکردگی بیان کرتے ہوئے اِحتیاط سے متعلق یہ باتیں کسی فردِ معین کے لیے نہیں بلکہ ہر ایک اپنے طور پر یہ سوچے کہ مجھے ہى سمجھائی گئی ہیں اور مجھےاِس میں اِحتیاط کرنی ہے ۔
غُروبِ آفتاب سے پہلے بھول کر روزہ کھولنے کا شرعی حکم
سُوال: اگر کسی نے بھولے سے اِفطار کا وقت ہونے سے دو مِنَٹ پہلے اِفطاری کر لى تو کىا اُس کا روزہ ہو جائے گا؟
جواب: اگر سورج غُروب ہونے مىں اىک سىکنڈ بھى باقى تھا اور کسی نے بھولے سے اِفطاری کر لی تو اس کا روزہ نہىں ہو گا اور اس پر اس روزےکی قضا فرض ہو گی([1]) البتہ غَلَطى سے ایسا ہونے کی وجہ سے اُسے گناہ نہىں ملے گا۔ اگر مُؤذِّن نے غُروبِ آفتاب سے پہلے اَذان شروع کر دی اور کسی نے روزہ اِفطار کر لیا تو اب یہ نہیں کہا جائے گا کہ اس کا گناہ مُؤذِّن پر ہے کیونکہ مُؤذِّن بےچارے نے جان بوجھ کر جلدی اَذان نہیں دی کہ روزہ کھولنے والے کا گناہ اس پر ہو ۔ ایسی صورت میں لوگ مُؤذِّن سے لڑتے اور روزے کی قضا کرنے سے بچنے کے لیے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے یہ کہہ دیتے ہیں کہ اِس کا گناہ مُؤذِّن پر ہے ۔ یاد رَکھیے!اذان کا تعلق روزے سے نہیں نماز سے ہے لہٰذا ہر ایک کو سحری و اِفطاری کا وقت معلوم ہونا چاہىے۔ اب تو پہلے کے مُقابلے میں سحرو اِفطار کے اوقات کى معلومات حاصِل کرنا بہت آسان ہے۔ دعوتِ اسلامى کى وىب سائٹ پر تقریبا ً27 لاکھ مقامات کے اوقاتِ نماز موجود ہیں تو سحرو اِفطار کا وقت اسى سے دىکھ لىا جائے۔
کیا الگ سے فارم جمع کروانے کے بعد ”چل مدینہ“ ہو سکتے ہیں؟
سُوال: ایک سُوال آیا ہے کہ اِس سال میرا بھی حج کا اِرادہ ہے اور میں نے حج کا فارم بھی جمع کروا دیا ہے مجھے مُرشد سے چل مدینہ کروادیجیے۔ (نگرانِ شُوریٰ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع