دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazarat Par Hazri Ka Tariqa | مزارات پر حاضری کا طریقہ

book_icon
مزارات پر حاضری کا طریقہ

ہی آتی ہیں اور انٹر نیٹ ختم ہونے سے  موبائل سادہ ہو جاتا ہے۔ (اس پر  امیر اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اِرشاد فرمایا: )بات چیت کے لیے سادہ موبائل بھی  مل جاتے ہیں لیکن ان میں بھی گناہوں کی ترکیبیں ہوتی ہیں ، پہلے جب سوشل میڈیا نہیں تھا تب لوگ  اِسی کے ذَریعے مَسائل پیدا کرتے تھے۔

مَدَنی انعامات کا تعارف اور اَہمیت

سُوال: مَدَنی اِنعامات کیا ہیں اور کس کے لیے کتنے ہیں ؟([1])

جواب:  مَدَنى اِنعامات اَلْحَمْدُلِلّٰہ نىک بننے کا نسخہ ہے۔ جنہوں نے ابھی تک مَدَنی اِنعامات کا  رِسالہ نہیں دیکھا تو وہ بھی اِسے ایک بار پڑھ کر دىکھىں کہ  اِس مىں کىا ہے؟ لہٰذا نیک نمازی بننے کے لیے روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کیجئے اور ہر مہىنے کى پہلى تارىخ اپنے ذِمَّہ دار کو جمع کروا دیجئے، اِنْ شَآءَاللّٰہ اپنے اندر نمایاں فرق اور سکون محسوس کریں گے۔ روحانىت کى تلاش مىں لوگ کبھی ایک آستانے پر جاتے ہىں تو کبھی دوسرے پر اور پھر بعض اوقات پھنس بھی جاتے ہیں۔ کوئى دِل جارى کر رہا ہے تو کوئى کندھا جارى کر رہا ہے ، اللہ پاک  کى رَحمت سے دعوتِ اسلامی تو نمازوں کے ذَرىعے رُوآں رُوآں جارى کر رہی ہے ۔ نماز سے بڑھ کر کوئى ذِکر ہى نہىں ہے۔ جو نماز کى پابندى نہ کرے یا جان بوجھ کر جماعت چھوڑ دے تو اب اس کا دِل جارى ہوىا جگر، کچھ بھى کام کا نہىں ہے۔ جو بندہ جان بوجھ کر نماز تَرک کرتا ہے یا بِلااِجازتِ شَرعی جماعت چھوڑ دیتا ہے  ظاہر ہے کہ وہ فاسق ہےلہٰذا نىکىاں کمانے اور گناہوں سے خود کو  بچانے کا ذہن پانے کے لیے مَدَنى اِنعامات پر عمل کیجئے۔ اسلامى بھائىوں کے لىے 72، اسلامى بہنوں کے لىے 63، جامعۃُ المدینہ کے طلبائے کِرام کے لیے 92، مَدَنی مُنّوں کے لىے 40، خُصُوصی اسلامی بھائیوں یعنی گونگے بہروں کے لیے 27اور قىدىوں کے لىے 52مَدَنى اِنعامات ہىں۔ ہر ایک اپنا متعلقہ مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ حاصِل کر کے اس پر عمل کرنے کى ترکىب بنائے۔

نیک نمازی بننے کا نسخہ  

سُوال: نیک نمازی بننے کے لیے اِس کے علاوہ اور کیا طریقہ اِختیار  کیا جائے؟ (مَدَنی مذاکرے میں شریک مفتی صاحب کا سُوال)

جواب: عاشقانِ رَسول کے ساتھ رہنے اور مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے سے بندہ نىک نمازی بنے گا، دعوتِ اسلامى کے مَدَنى ماحول مىں رہىں گے تو اِنْ شَآءَاللّٰہ نیک نمازی بنتے چلے جائیں گے۔

صُحْبَتِ  صالِح  تُرا صالِح کُنَد                                                                صُحْبَتِ طالِح تُرا طالِح کُنَد

یعنی اچھوں کی صحبت تجھے اچھا بنا دے گی اور بُروں کی صحبت تجھے بُرا بنادے گی۔

مَدَنی ماحول میں ان لوگوں کی صحبت اپنائی جائے جو واقعی مَدَنی اِنعامات کے عامِل ہوں کیونکہ مَدَنى ماحول سے وابستہ ہر فَرد   نیک ہو یہ ضَرورى نہىں ہے ۔ ہاں! جو واقعى مَدَنى اِنعامات کا عامِل ہوگا وہ آپ کو  نیک نظر آئے گا اور اس کی  نظرىں جھکی ہوئی ہوں گی۔  مجمع  مىں جھکی نظر والوں  پر جب  میری نظر پڑتی ہے تو مجھے  اُن پر  بہت زىادہ پىار آتا ہے ۔ بعض اوقات نىکى کا نُور ان کے چہرے سے جھلک رہا ہوتا ہے یہ نُور ان اسلامى بھائىوں مىں نظر  نہىں ہوتا  جو تُوتڑاک سے بات کرتے ہیں۔  مَدَنى اِنعامات کا عامِل زبان کا قفلِ مدىنہ لگانے کے سبب کم بولے گا اور  گناہوں سے  ڈرتا ہو گا جبکہ جو مَدَنی اِنعامات کے عامِل نہیں ہیں وہ جَذبات مىں آ کر  اىسے پُھوٹ پُھوٹ کر روتے ہىں جیسے  ان سے بڑا کوئی عاشقِ رَسُول  نہىں  لیکن اِسی دَوران اگر کسی کى کہنى یا  ٹانگ لگ جائے تو روتے روتے جھاڑ دے گا کہ ابے اندھا ہے! دىکھتا نہىں  مىرا پاؤں کچل دىا؟ مَدَنى اِنعامات کا حقیقی عامِل کبھی ایسا   نہىں کرے گا بلکہ اگر زىادہ مَدَنی ذہن بنا ہوا ہو گا تو اَلْحَمْدُلِلّٰہ کہے گا اور اللہ پاک کا شکر ادا کرے گا کہ یَااَللہ!تىرا شکر ہے مجھے چوٹ آئى اور صبر کا موقع ملا، اے اللہ!اب اِس پر ملنے والے ثواب سے مجھے محروم نہ کرنا ۔ بہرحال اگر مجمع میں کسی کا پاؤں آجائے تو صبر ہی کرنا چاہیے اِس لیے کہ کوئى بھی جان بوجھ کر نہیں  کچلتا۔ اِس ضمن میں ایک واقعہ پیشِ خدمت ہے چنانچہ

فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی ایک فقیر سے معذرت

اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ جو بخشے بخشائے اور جنتى ہىں، اللہ کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے انہیں  بنفسِ نفىس جنَّت کى بشارت دى ہے۔ ان کے صَدقے ہمیں مَدَنى اِنعامات کى سوچ ملى ہے۔ اىک بار آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ تشرىف لے جا رہے تھے  کہ  راستے میں ایک فقیر کے پاؤں پر آپ کا پاؤں مُبارَک پڑ گىا ىا بے خىالى مىں لگ گىا۔ فقیر کو پتا نہىں تھا کہ کس کا پاؤں پڑا ہے لہٰذا غصے میں بول پڑا: اندھے ہو دىکھتے نہىں  مىرا پاؤں کچل دىا ۔ فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ    اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن تھے جو چاہتے اُسے  سزا دے سکتے تھے لىکن ىہ حضرات صِرف اور صِرف اِنصاف کرتے تھے لہٰذا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے رُعب نہیں جھاڑا کہ مىں اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن ہوں ، تمہیں ایسا کہنے کی جُرأت کیسے ہوئی؟ بلکہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُنے بڑی  نرمى کے ساتھ فرمایا: اَلْحَمْدُلِلّٰہ! مىں اندھا نہىں ہوں لیکن مجھ سے غَلَطى ضَرور ہوئى  ہے لہٰذا مجھے مُعاف کر دو۔ ([2])   

جتنا بڑا عہدہ اتنا خوفِ خُدا زیادہ

 



[1]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[2]    بوستان سعدی، باب چهارم، در تواضع، ص۱۴۹ اِنتشارات عالمگیر کتابخانه ایران

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن