دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazarat Par Hazri Ka Tariqa | مزارات پر حاضری کا طریقہ

book_icon
مزارات پر حاضری کا طریقہ

خواجہ غریب نواز کا اپنے مُرشِد کے مزار کا اَدب

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے رِسالے ”فیضانِ خواجہ غریب نواز“کے صفحہ نمبر 16 پر یہ واقعہ ہے کہ اىک مَرتبہ خواجہ غرىب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ اپنے مُرىدین کو ملفوظات سے نواز رہے تھے۔ دَورانِ گفتگو اىک طر ف رُخ کر کے آپ بار بار کھڑے ہو جاتے کہ بزرگوں کی بسااوقات اپنی ایک کیفیت ہوتی ہے۔ مُریدین میں سے کسى اور کى ہمت نہ ہوئى کہ اِس کی وجہ معلوم کر سکے، لىکن اىک منظورِ نظر مُرید نے پوچھ لیا کہ بار بار کھڑے ہونے کی وجہ بیان فرما دیجئے تاکہ ہمارى تعجب کى کىفىت دور ہو سکے۔ خواجہ صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے فرماىا کہ مىرے پىر و مُرشد حضرت شىخ عثمان ہَروَنى رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  کا مزار مُبارَک اِس طر ف ہے۔ پس دَورانِ گفتگو جب مجھے ىاد آجاتا تھا تو مىں اس کى طرف رُخ کر لىتا تھا  اور اَدب وتعظىم کی وجہ سے کھڑا ہو جاتا تھا۔ ([1])خواجہ صاحبرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے پىر صاحب کا نام حضرتِ سَیِّدُنا شىخ عثمان ہَروَنى رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ ہے، بعض لوگ اسے  ہَرُونی یا ہارونی  پڑھتے ہیں لیکن اصل میں ہَرْوَنی ہے۔ اِن کا مزارِ مُبارَک مَکَّۂ مُکَرَّمَہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کے مُقَدَّس قبرستان جنَّتُ المعلىٰ مىں ہے۔ موجودہ دور میں اس مزار شریف پر  گنبد اور  خوبصورت جالىاں وغیرہ کچھ نہیں۔ خواجہ صاحب اتنے دور ہونے کے باوجود بھی اپنے پىر صاحب کے مزار کا اِحترام کرتے تھے۔ بہرحال یہ اَدب و اِحترام کے  ایسے واقعات ہیں جو ہر ایک نہىں کر پاتا اور جنہوں نے کیے ان پر کوئی اِعتراض بھی نہیں ہو سکتا۔ اَدب و اِحترام کی ان باتوں کے جائز ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ شریعت نے اِن سے منع نہیں کیا اور  لوگ عقىدت ومحبت  کے اِظہار کے لیے شریعت کے دائرے میں رہ کر  اپنے اپنے اَنداز مىں جو کچھ کرتے ہىں تو ان کو غَلَط کہنے والے خود غَلَطی پر ہیں۔ اِن باتوں کا ثبوت مانگنے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ کئى اىسى باتیں ہىں جن کى قرآن وحدیث میں صَراحت نہىں ملتى لىکن سب ہى انہیں کر رہے  ہىں ۔

اِیصالِ ثواب کرنے سے ثواب ختم نہیں ہوتا

سُوال:  کسی دوسرے کو اِیصالِ ثواب کر دینے سے کیا اپنے نامۂ اَعمال سے ثواب ختم ہو جاتا ہے؟ ([2])

جواب:  کسى کو اِىصالِ ثواب کرنے سے اپنے نامۂ اَعمال سے ثواب ختم نہیں ہو جاتا بلکہ بڑھ جاتا ہے([3])لہٰذا  اِىصالِ ثواب کرتے رہنا  چاہیے کہ اِس مىں کسی قسم کا  کوئی نقصان نہىں ہے  اور جس کو اِیصالِ ثواب کیا جائے  اُس کے لیے  بھی فائدہ ہی فائدہ ہے۔ مَرنے والے کی قبر کے پاس سونے کى اىنٹ رکھ دیں تو یہ اُسے  کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی مگر  اس کی جگہ پُھول ىا کوئى تر سبزہ جىسے دَرخت کے پتے وغىرہ رکھیں گے تو یہ  فائدہ پہنچائیں گے کیونکہ ىہ تر چىزىں اللہپاک کا ذِکر کرتی اور اس کى پاکى بىان کرتی ہىں جس سے قبر والے کو فَرحت اور خوشى حاصِل ہوتى ہے۔ ([4])اپنے مَرحومین کو اِس قسم کے تَحائف دینے چاہئیں، باقی دُنىا کے مال و اَسباب سے اب ان کو کوئى فائدہ نہىں ہے۔ ہاں! جو مال و اَسباب اِن کے اِىصالِ ثواب کى نىت سے راہِ خُدا مىں دىں گے  تو ىہ ثواب کا تحفہ انہیں  پہنچے گا۔

رات دیر تک جاگنے کے نقصانات

سُوال: ہمارے ىہاں رات جاگ کر گزارنے یا دىر تک جاگنے کا  رُجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔ پہلے یہ رُجحان بعض شہروں تک مَحدود تھا لىکن اب ىہ کافى بڑھ رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے نمازوں کى اَدائیگی میں کوتاہی کے ساتھ ساتھ گھر کا ماحول بھى بگڑ رہا ہے ۔ گویا دُنىا و آخرت دونوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ کاروبار ، کام کاج ، والدىن کى خدمت  اور  بىوى بچوں کو وقت نہ دینا وغیرہ وغیرہ معاشرتى اور گھرىلو نقصانات رات دیر تک  جاگنے کی عادت کے سبب ہو رہے ہىں  لہٰذا اِس کے متعلق کچھ  مَدَنی پھول اِرشاد فرما دیجئے۔ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)

جواب: عشا کے بعد(جھوٹے قصے کہانی ، مسخرہ پن اور ہنسی مذاق کی باتیں کرنے کے لیے) جاگنے کو مکروہ لکھا ہے۔ مہمان کے ساتھ بات چىت کرنے، دِىن کا کام کرنے، مُطالعہ کرنے اور  دِىن سیکھنے سکھانے وغیرہ وغیرہ باتوں کی وجہ سے جاگنے کی اِجازت ہے۔ ([5]) اگر ایسے کام نہ ہوں تو عشا کى نماز کے بعد بات چىت نہ کرے۔ اگر کسى کو نىند  نہ آئے جب بھی بستر پر پڑا رہے کیونکہ بستر پر پڑے رہنے سے بھى بدن کو آرام ملتا ہے۔ جلدى سونے کى عادت ہو گى  تو تہجد کى  سعادت بھی مل سکتى ہے ورنہ فجر کى نماز تو  باجماعت سکون کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے ۔ رات دیر تک جاگنے والا اگر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے  مسجد  چلا بھی گیا تو اسے نماز مىں خشوع و خضوع حاصِل نہیں ہو گا ۔ اس کا دِل  نہىں لگے گا ، آنکھوں مىں نىند بھرى رہے گى اور جى چاہے گا کہ امام صاحب جلدى سلام پھىریں تو اچھا ہے ۔ اگر امام صاحب نے لمبى قراءت کر دى تو نماز مىں جھونکے مار رہا ہو گا، پھر سلام پھرنے کے بعد دُعا کے لیے نہیں رُکے گا حالانکہ فرض نماز کے بعد دُعا کى قبولىت کا وقت ہے۔ ([6])لىکن عموماً نوجوان  چند منٹ کے لىے امام کے ساتھ دُعا مىں شامل نہىں ہوتے حالانکہ یہی نوجوان  دوستوں  کے پاس



[1]    فوائد السالکین مع ھشت بہشت ، ص ۱۳۸شبیر برادرز مرکز الاولیا لاہور

[2]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[3]    حدیثِ پاک میں ہے: جو قبرستان میں11 بار سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص پڑھ کر مُردوں کو اِس کا اِیصالِ ثواب کرے تو مُردوں کی تعداد کے برابر اِیصالِ ثواب کرنے والے کواس کا اَجْر ملے گا۔ (جَمْعُ الْجَوامِع، حرف المیم، ۷/ ۲۸۵، حدیث: ۲۳۱۵۲ دار الکتب العلمیة بیروت)  

[4]     مراٰۃ المناجیح، ۱/ ۲۶۰ ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکزالاولیا  لاہور- غیبت کی تباہ کاریاں، ص۷۲ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[5]    رد المحتار، کتاب الصلاة،  مطلب فی طلوع الشمس من مغربھا، ۲/ ۳۳  ماخوذاً دار المعرفة بیروت

[6]    احیاء العلوم، کتاب الاذکار والدعوات، الباب الثانی فی آداب الدعاء    الخ، ۱/ ۴۰۳ دار صادر بیروت -احیاء العلوم(مترجم)، ۱/ ۹۰۹مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن