دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazarat e Auliya ki Hikayaat | مزارات اولیاء کی حکایات

book_icon
مزارات اولیاء کی حکایات

’’مجلسِ کھیل‘‘کے رُکن کے طورپراپنی سنّتوں بھری تحریک، ’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کی ترقّی کے لئے کوشاں ہوں ۔میری  یِہی مَدَنی بہار دنیا کے واحد حقیقی اسلامی چینل’’ مَدَنی چینل ‘‘پر بھی دکھائی اورسنائی گئی تو مجھے حیدر آباد کے اسلامی بھائی کا فون آیا کہ یہاں پر ایک بدمذہب آپ کی مَدَنی بہار دیکھ کربَہُت مُتأَثِّر ہوا ہے اور آپ سے ملنا چاہتا ہے، اگر آپ سمجھائیں گے تو اُمّید ہے وہ توبہ کر لے گا ، میں اِنفِرادی کوشِش کی نیّت سے حیدر آباد پہنچ گیا، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!اُس بدمذہب نے نہ صِرف خود بُرے عقائد سے توبہ کی بلکہ اُس کے اکثر گھروالے بھی تائِب ہو گئے اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر سرکارِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے مُرید بن گئے۔اللہ تعالٰی مجھے اور میرے کُنبے کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں استقامت عنایت فرمائے۔     

          اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

گِرپَڑ کے یہاں پہنچا، مر مر کے اسے پایا

                     چھُوٹے نہ الٰہی !اب سنگِ درِ جانانہ     (سامانِ بخشش ص۱۵۳)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس ’’ مَدَنی بہار‘‘سے ہمیں بے شمار مَدَنی پھول چُننے کو ملتے ہیں۔ مَثَلاً (۱)گھر کے اندر اگر T.V.پر فلمیں ڈرامے گانے باجے چلتے ہوں تو اپنی اور اولاد کے کِردار کی تباہی کا سامان ہوتا ہے جیسا کہ’’ بچّہ ‘‘ فلمیں دیکھ دیکھ کر ’’ ڈانس ڈائریکٹر‘‘ بن گیا ! (۲) دُرُود شریف سے مَحَبَّت بھی گناہوں بھری زندَگی سے چھٹکارے کا سبب بنتی ہے جیسا کہ سابِقہ ڈانس ڈائر یکٹر کا ہوا (۳)بُزُرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللہُ المُبِینکو ایصالِ ثواب کرنا ہدایت کا ذَرِیعہ بن سکتا ہے جیسا کہ صاحبِ مَدَنی بہار نے دُرُود شریف پڑھ کر حُضور داتا صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو ایصالِ ثواب کیا تو ہدایت کی سبیل بننی شروع ہوئی۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں فلمیں ڈراموں سے بچنے ، نمازوں کی پابندی کرنے، دُرودِ پاک پڑھنے ، اپنی اولاد کی مَدَنی تربیت کرنے ، بزرگانِ دین  رَحِمَہُمُ اللہُ المُبِین کو اِیصال ثواب کرنے اور ان کے مزارات پر بااَدَب حاضر ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

ہم کو سارے اولیا سے پیار ہے

اِنْ شَآءَ اللہ اپنا بیڑا پار ہے

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (۸)  خواجہ محبوب الٰہی کے مزار پر حاضری

          سرکارِاعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِسنّت، مجدِّدِ دین وملت مولانا شاہ امام احمد رضاخان  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنجب 21 برس کے نوجوان تھے اُس وَقْت کا واقِعہ خود اُن ہی کی زَبانی ملاحَظہ ہو ، چُنانچِہ فرماتے ہیں :  سَتْرہویں شریف ماہِ فاخِر ربیعُ الآخِر۱۲۹۳ ھ  میں کہ فقیر کو اکیسواں سال تھا۔اعلیٰ حضرت مصنِّف عَلّام سیِّدُنا الوالِدقُدِّسَ سِرُّہُ الماجِد و حضرت مُحِبُّ الرسول جناب مولیٰنا مولوی محمد عبدالقادِر صاحِب بدایونی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے ہمراہِ رِکاب حاضِرِ بارگاہِ بیکس پناہ ِحُضور پُر نُور محبوبِ الہٰی نظامُ الحقِّ وَالدّین سلطانُ الْاَولیاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   ہوا۔حُجرۂ مُقدَّسہ کے چار طرف مجالسِ باطِلہ لَہْو و سَرَوْد گرْم تھیں ۔شور و غَوغا سے کان پڑی آواز نہ سنائی دیتی۔دونوں حضراتِ عالیات اپنے قُلوبِ مُطْمَئِنّہ کے ساتھ حاضِرِمُواجَہَۂ اَقدس ( مُ۔وا۔جَ۔ہَ۔ ئِ۔ اَقدس )ہوکر مشغو ل ہوئے ۔ اِس فقیرِ بے تَوقیرنے ہُجومِ شور و شَر سے خاطِر( یعنی دل ) میں پریشانی پائی ۔دروازۂ مُطہَّرہ پر کھڑے ہوکر حضرتِ سلطانُ الْاَولیاء رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے عرض کی کہ اے مولیٰ ! غلام جس کیلئے حاضِر ہوا ، یہ آوازیں اس میں خَلَل اندازہیں ۔ (لفْظ یِہی تھے یا ان کے قَریب ، بَہَرحال مضمونِ مَعْروضہ یِہی تھا ) یہ عرض کرکے بِسمِ اللہ کہہ کر دَہنا پاؤں دروازۂ حُجرۂِ طاہِرہ میں رکھا بِعَونِ رَبِّ قدیر وہ سب آوازیں دَفْعَۃً گُم تھیں ۔ مجھے گمان ہوا کہ یہ لوگ خاموش ہورہے ، پیچھے پھر کر دیکھا تو وُہی بازار گَرْم تھا ۔قدم کہ رکھا تھا باہَر ہٹایا پھر آوازوں کا وُہی جوش پایا ۔ پھر بِسمِ اللہ کہہ کر دَہنا پاؤں اندر رکھا ۔ بِحَمْدِ اللہِ تَعَالٰی پھر ویسے ہی کان ٹھنڈے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن